لاہور۔کرک اگین رپورٹ محمد رضوان پھر پیش،اندرونی پوچھ گچھ کی حیرت انگیز تفصیلات،بریکنگ نیوز
بریکنگ نیوز یہ ہے کہ محمد رضوان سائبر کرائم لاہور کے سامنے پیش، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
کرکٹ کی تازہ ترین نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آج ایک بار پھر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے لاہور سینٹر میں پیش ہوئے۔ کرکٹ کے تازہ ترین احوال کے مطابق وہ دوپہر تین بجے کے قریب سینٹر پہنچے جہاں چار رکنی تفتیشی ٹیم نے ان سے کافی دیر تک سوالات کیئے۔
اب ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد رضوان کو ابھی بھی غیر واضح سوالات کا سامنا ہے کیونکہ انہیں اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان پر براہِ راست الزام کیا ہے۔ان سے دائیں بائیں کے سوالات پوچھے گئے اور خاص طور پر ان لائن جوئے کی کمپنیوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کا کھلاڑیوں کے ساتھ براہِ راست کوئی تعلق نہیں ہوتا، لیکن رضوان سے ان کمپنیوں کے بزنس اور کاروباری معاہدوں کے حوالے سے پوچھا گیا کہ یہ معاہدے کس کے تھے اور کیا تھے۔
اس پوری تفتیش کے دوران محمد رضوان پر براہِ راست کوئی اٹیک یا سیدھا سوال نہیں ہوا، جس پر وہ خود بھی حیران ہیں کہ ان کا اس سارے معاملے سے کیا تعلق ہے، البتہ اب محمد رضوان کو صورتحال کی کچھ پکچر واضح ہوئی ہے اور وہ جلد ہی اس حوالے سے اپنا باقاعدہ تفصیلی جواب دیں گے جو دوبارہ سب کے سامنے آئے گا۔
اس سے قبل پیشی سے قبل انہوں نے وہاں موجود صحافیوں کے مختلف سوالوں کے مختصر، نپے تلے اور محتاط جوابات دیے اور اپنے اوپر کوئی بات نہیں لی۔صحافیوں کو مشورہ دیا کہ جا کے ایجنسی سے سوال کریں۔
