کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
محمد رضوان کو تھرڈامپائر نے پکڑلیا،شرمندگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے 3 ملکی ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں کچھ پریشان یا جلدی میں نظر آئے۔کرائسٹ چرچ میں ان کی بیٹنگ کے دوران متعدد نظارے دیکھنے کو ملے جو عام طور پر نہیں ہوتے۔
پہلے وہ 2 بال کریز پر گر پڑے۔پہلی بار پائوں سلپ ہوا،کیونکہ دوسرے رن کے لئے جلدی میں تھے اور دوسری بار رن آئوٹ کا ڈر تھا۔
رضوان 2 بار گرپڑے،بنگلہ دیش فیلڈر بھی لیٹ گئے
تیسری بار تو ہ ہوگیا جو رضوان سے توقع نہیں کی جاسکتی۔جب وہ 38 پر کھیل رہے تھے تو دوسرے رن کے لئے بھاگ پڑے۔بعد میں تھرڈ امپائر نے پکڑلیا اور دکھایا کہ وہ شارٹ رن تھا۔رضوان کا بیٹ کریز کے اندر نہیں پہنچا تھا اور وہ دوسرے اسکور کے لئے بھاگ گئے۔
رضوان جو 38 سے 40 پر گئے تھے۔واپس 39 پر دھکیلے گئے۔پاکستانی وکٹ کیپرکی فارم کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ہاف سنچری مکمل کرلی ہے۔
رضوان اس کے بعد بھی زمین پرگرے ہیں۔