لاہور،کرک اگین رپورٹ۔محمد یوسف کا پہلے ٹیم کے ساتھ جانے سے انکارپھر اقرار،ماجرا کیا ہے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دستیابی ظاہر کر دی۔محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے
محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے لہذا میں ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں، قومی ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے پہلے
پی سی بی نے کہا تھا کہ سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے تھے۔محمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔محمد یوسف نے بیٹی کی خاطر نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا۔۔یوسف نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا۔یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی
ماجرا کیا ہے
وہی،جو ہمیشہ سے ہے۔
PA Photo