ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان،اختیاری ٹریننگ سیشن،جگہ جگہ رکاوٹیں،آدھا شہر بند،عوام چیخ اٹھے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا آج ایک اختیاری ٹریننگ سیشن رکھ دیا گیا ،جس کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا ۔آج صبح جب کھلاڑی اور مینجمنٹ کے حکام ہوٹل سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی طرف روانہ ہوئے تو تمام راستے ایک بار پھر بلاک کر دیے گئے اور یہ رکاوٹ تقریبا ایک گھنٹے کے قریب رہی اور صورتحال یہ تھی کہ جگہ جگہ ٹریفک رک گئی۔ اسکول آنے جانے اور لوگوں کو افسز کی طرف رخ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وہاڑی چوک جو کہ ملتان کا ایک ایسا مشہور چوک ہے ،جہاں پورے ملک سے مسافر ٹریفک آتی اور جاتی ہے متاثر ہوئی۔ شہر کی اندرونی ٹریفک بھی اسی راستے سے باہر اور اندر کی طرف ہوتی ہے ۔اس کنڈیشن میں چاروں طرف کی رکاوٹوں نے ملتان کی عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ صبح صبح سردی کے موسم میں روڈ پر کھڑے لوگ اس انتظار میں رہے کہ یہ ریڈار کب راستے سے ہٹیں گے اور کب وہ اپنی منزلوں تک پہنچیں گے ۔دیکھنے کی بات یہ ہے کہ آج 21 جنوری ہے۔ اگر یہ ٹیسٹ میچ پانچ دن مکمل ہوتا تو اس کا یہ پانچواں دن آج ہوتا ،جب میچ تین دن میں مکمل ہوا تو سوال ہوگا کہ کیا دو دن اس کی ضرورت تھی کہ ملتان کی عوام کو اتنی مشکلات میں ڈالا جاتا اور اختیاری ٹریننگ رکھی جاتی۔کھلاڑی جہاں ڈی ایچ اے میں ٹھہرے ہوئے ہیں، وہاں بڑے بڑے پارک بھی ہیں ۔میدان بھی ہیں اور پریکٹس اور ٹریننگ کے لیے بہت سی جگہیں ہیں تو یہ ممکن تھا کہ دوسرے ٹیسٹ سے دو روز قبل کا جو اوریجنل شیڈول کا اس کو فالو کیا جاتا اور ملتان کی عوام کو آج اور کل یعنی بدھ کے روز تک فری رکھا جاتا ۔
شہریوں نے شدید رد عمل میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ملتان کی عوام کے لیے ذرا بھی نہیں سوچتی ان کے لیے اوپر سے حکم بس حکم ہے۔ پھر جو مرضی ہو ،کچھ نہیں کر سکتے۔ عوام نے انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قدر فضول سریز کے لیے پورے شہر کی عوام کو مشکلات میں ڈالنا دانشمندی نہیں ہے۔ یہ سریز فائدے میں بھی نہیں ہے ۔گھاٹے کی ہے۔ عوام کی دلچسپی بھی نہیں ہے۔ اس کے باوجود شہر کی عوام کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔
اب کون سی پچ،وہی یا نئی،ملتان پھر ریڈرا پر،منیجمنٹ میں اختلاف
آپ کو بتاتے چلیں کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اورٹیموں کی قیام گاہ خاصہ فاصلہ ہے۔ آدھا شہر بند کرنا پڑتا ہے۔ آدھے شہر پر روٹس والی شکل اختیار کرنی پڑ جاتی ہے اور کئی روٹس لگائے جاتے ہیں ۔یہ علم نہیں ہوتا کہ کھلاڑیوں نے کس روٹ سے جانا ہے جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پہ آدھا شہر بند کر دیا جاتا ہے۔
پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق آج منگل کے روز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ملتان انٹرنیشنل سٹڈیم میں پریکٹس کر رہے ہیں اور کل بدھ کے روز پاکستان کے کھلاڑی یہی کچھ کریں گے ۔جمعرات اور جمعہ کو دونوں ٹیمیں بیک وقت ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی اور ہفتے سے دوسرا ٹیسٹ شروع ہوگا۔