| | | | | | | |

ملتان ٹیسٹ ہی شفٹ نہیں ہوا،پاک نیوزی لینڈ شیڈول بھی تبدیل،جنوبی پنجاب کو دھچکا

ملتان،لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ

Image by blackcaps

کرک اگین یہ نیوز تو دے چکا ہے کہ ملتان ٹیسٹ کراچی شفٹ ہوگیا ہے۔اب آج پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا 3 جنوری 2023 سے ملتان میں شیڈول دوسرا پاک،نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

یہی نہیں ساتھ میں شیڈول میں ردوبل بھی ہوگیا ہے اور ایک دن پیچھے میچز کردیئے گئے ہیں۔

نیا شیڈول

پہلا ٹیسٹ،26 دسمبر سے

دوسرا ٹیسٹ ،2 جنوری سے

پہلا ون ڈے،9 جنوری

دوسرا ون ڈے،11 جنوری

تیسرا ون ڈے،13 جنوری

اس کے ساتھ ہی اس رجیم چینج نے جنوبی پنجاب کو کرکٹ میچ سے محروم کیا ہے۔رمیز راجہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو فوقیت دیتے تھے لیکن موجودہ منیجنٹ نے سب کچھ ہی کراچی شفٹ کردیا ہے۔

رجیم چینج وینیو چینج،نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل

یوں پہلے روز کوئٹہ،پشاور میں میچز کا اعلان کرکے وہاں کے لوگوں کو خوش کرنے والی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے ملتان کو میچز سے محروم کردیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *