| | | | | | |

مکی کے آنے کی تاریخ ،رمیز کو پیغام،بابر کی کپتانی،نجم سیٹھی کے انکشافات

 

لاہور ،کرک اگین

مکی کے آنے کی تاریخ ،رمیز کو پیغام،بابر کی کپتانی،نجم سیٹھی کے انکشافات

رمیز راجہ پسند،ناپسند چھوڑیں اور کرکٹ میں واپس آجائیں۔اپنی کمنٹری کریں اور اپنا فیڈ بیک دیں۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے مزید کہا ہے کہ کمنٹری کرسکتے ہیں لیکن پی سی بی پر تنقیدی مہم روکنی ہوگی۔

بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے نہ آئے۔پاکستان کے میچز و دیگر میچز پاکستان میں ہونگے۔بھسرت کے میچز باہر ہوسکتے ۔ورلڈ کپ پر ابھی یہ ماڈل ڈسکس نہیں ہوا۔وقت آنے پر ہوگا ۔

مکی آرتھر سے بطور کنسلٹنٹ معاہدہ قریب طے ہے۔18 اپریل کو پاکستان آئیں گے ۔ان سمیت سب سے نئی ڈیل سالانہ بنیاد پر ہوگی۔

بابر اعظم کی کپتانی اچھی ہے لیکن ڈیٹا اہم ہے۔سرفراز کیوں ہٹائے گئے۔جواب نہیں ۔بابر ناکام ہوتا گیا تو تبدیل ہی ہوگا۔ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان ایک ہوگا۔ریڈ بال پر مکی کے آنے پر فیصلہ ہوگا۔

سابق چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پہلے کہا کہ کپتان تبدیل ہوگا۔میں نے کیا کہ ٹھیک ہے۔جب چیف بن گئے تو کہا کہ تبدیل نہیں کریں تو میں نے تب بھی بولا ٹھیک ہے۔

پی ایس ایل میں فیصل آباد اور سیالکوٹ کی 2 ٹیمیں بڑھ رہی ہیں۔بڑا پیسہ آئے گا۔آئی سی سی بھی ریونیو ماڈل بدلنے والا ہے۔ریٹ۔گ اور رینکنگ کی اہمیت بڑھے گی۔

نجم سیٹھی نے یہ دلچسپ اور کافی چونکا دینے والا انٹرویو معروف صحافی وحید خان کو دیا ہے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *