پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ ،مین آف دی سیریز ایوارڈ طلبا مظاہرین کے نام
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ ،مین آف دی سیریز ایوارڈ طلبا مظاہرین کے نام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے ٹاپ آل رائونڈر مہدی نے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے ملک کے طالب علم مظاہرین کو وقف کیا ہے۔
یہ سلسلہ بنگلہ دیش میں طلبہ کے مظاہروں کے بعد شروع ہوا، جس کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور اس کے بعد بڑے پیمانے پر تشدد ہوا، جس میں بہت سی اموات ہوئیں۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت سے پہلے ہی پاکستان کا سفر کیا۔مہدی حسن مرزا کہتے ہیں کہ آپ جانتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں مسائل ہیں ۔میں اس ایوارڈ کو شہید ہونے والے طلباء مظاہرین کے نام وقف کرتا ہوں۔مہدی نے اپنے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کہا۔ تشدد میں ایک رکشہ چلانے والا زخمی ہوا، اور آخرکار اس کی موت ہو گئی۔ میں اس کے خاندان کو یہ ایوارڈ دینا چاہتا ہوں۔