جیولنگ،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا کو ہرانے والا نمیبیا اچانک نیدر لینڈزسے ہارگیا،کرک اگین پیش گوئی سچ۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے پہلے مرحہ میں نیا ٹوئسٹ۔کل تک گروپ اے میں سری لنکا کو شکست دے کر راج کرنے والی نمیبیا ٹیم کو نیدرز لینڈز سے شکست ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی صورتحال نہایت سنسنی خیز اور دلچسپ ہوگئی ہے۔کرک اگین کا تجزیہ،پیش گوئی سچ ہونے کی ہیٹ ٹرک ہوئی ہے۔
نمیبیا نیدرزلینڈز کے خلاف کہیں کم 121 اسکور تک محدود
کرک اگین نے لکھا تھا کہ لگتا ایسا ہے کہ نمیبیا آج نیدرلینڈز کے شکنجہ میں کسا جائے گا اور پھر یہی کچھ ہوا۔5 وکٹ کی سنسنی خیز جیت رقم کی۔
جیلونگ میں ٹاس جیت کر نمیبین ٹیم کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند نہ رہا۔ٹاپ آرڈر،مڈل آرڈر کچھ بھی نہ چلا۔اننگ 6 وکٹ پر121 اسکور تک محدود رہی۔ جان فریلنک 43 رنکے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں ڈچ ٹیم نے 9 ویں اوور تک 59 رنز کابااعتماد آغاز کیا،میکس او دائود 35 رنزبناکر بدقسمتی سے رن آئوٹ ہوئے۔ڈچ ٹیم فتح کےقریب آگئی تھی،جب 13 اوور اور 4 بالز پر اسکا اسکور 92 ہوا تھا،جیت کے لئے 30 رنز باقی تھے۔8 وکٹ تھیں اور 38 بالز پاکٹ میں تھیں۔یہاں نیدر لینڈز کو دسرا نقصان ہوا۔ جب میکس او دائود آئوٹ ہوئے،ان سے قبل وکرام ج سنگھ 39 رنزبناکر گئے تھے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے منگل کے میچز،سری لنکا کے پاس گنجائش ختم،اب نمیبیا کے لئے خطرہ
نمیبین بائولرز نے 101 سے 102 رنزتک 1 رن کے اندر 3 وکٹیں اڑاکر سنسنی پھیلادی۔آخری 2 اوورز میں 14 رنز تھے،بیٹر رنزکے چکر نمیں وکٹ سےٹکرایا،پھر آخری اوور میں 6 رنز تھے،پہلی بال پر چوکے نے منزل آسان کردی۔ہسدب 3 بالز قبل 5 وکٹ پر پورا ہوا۔