لاہور،کرک اگین رپورٹ
نسیم شاہ نے بھی بابر اعظم پر آنکھیں نکال دیں،بعد میں جو ہوا یاد رہے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو اسلام آباد اباد یونائٹڈ کے نسیم شاہ بھی آنکھیں دکھانے لگے۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر بھی ان کے ساتھ یہی کچھ کرتے پائے گئے تھے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جمعہ کے میچ میں انہوں نے نسیم شاہ کو چوکا لگا کر ہاف سنچری مکمل کی تو اس کے بعد نسیم شاہ اگلی بال پر ان کے قریب گئے اور کوئی بات کی اور
چہرے پہ سنجیدگی تھی۔ بابراعظم نے زیادہ سیریس نہیں لیا ۔بابراعظم نے بعد میں جواب بھی دیا۔ نسیم شاہ نے آخر میں مسکراہٹ کے ساتھ معاملے کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن نسیم شاہ کا غصہ عروج پہ تھا کیونکہ ان کے ساتھ کھیلنے والے صداقت کو جب انہوں نے آؤٹ کیا تو بڑے عجب اشارے کیے اور منہ سے کچھ جملے بھی بولے، جسے بابر اعظم نے بھی سن لیا ۔یہی وجہ ہے کہ میچ کے بعد جب خیر سگالی کے طور پر کھلاڑی ایک دوسرے کو مل رہے تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے بابراعظم کو صفائی دینے کی کوشش کی لیکن بابر اعظم بہت ریزرو رہے ان کو سپاٹ جواب دیا اور حریف وکٹ کیپر اعظم خان نے بابراعظم سے جاتے ہوئے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن بابر اعظم ان کو بھی ہاتھ اٹھا کے جواب دیتے رہے۔ خیر یہ اس ان میچز کا حسن ہے۔