| | | | |

نسیم شاہ نے بی پی ایل کو گڈ بائی کہدیا

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی پیسر نسیم شاہ نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ بی پی ایل کو گڈ بائی کہدیا۔اپنی ٹیم کو میلاوکٹورینز کو چھوڑ کر وہ وطن واپس آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ گڈبائی  بنگلہ دیش

یہاں بی پی ایل کا اپنا پہلا سیزن کھیلنے پر بڑا اچھا تجربہ ملا ہے۔ہر لمحہ انجوائے کیا ہے۔اپنی ٹیم کومیلا وکٹورینز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

نسیم شاہ کو نقل اتارنے کی کوشش مہنگی پڑی،اعظم خان نے دھکے دے مارے،غصہ

نسیم شاہ اس وقت زیادہ ہیڈ لائنز میں آئے جب 2 روز قبل کھلنا ٹائیگرز کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی بھاری بھرکم کھلاڑی اعظم خان کی نقل اتارنے کے چکر میں وہ ان کے نیچے آتے بال بال بچے اور پھر انہیں دھکے بھی پڑے تھے۔نسیم شاہ پھر بھی باز نہ آئے۔ان کے پیچھے ان کے بھاری انداز کی نقل کرتے اپنے بازو کھولے ان کے اسٹائل میں چلتے نظر آئے۔

نسیم شاہ نے لیگ میں 3 میچزکھیل کر 7 وکٹیں لی ہیں۔پاکستان سپرلیگ کے نمائشی میچ کےلئے انہیں پہلے بلایا گیا،ان کے ساتھ کچھ دیگر پلیئرز بھی واپس آرہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *