کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کی تعریف میں ناصرحسین کمال کرگئے،سب کے لئے جواب۔ادھر پاکستانی کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری کی دنیا بھر میں تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ساتھ میں چٹکیاں بھی کاٹی گئی ہیں۔
پاکستانی کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے سٹرائیک ریٹ کو لے کر میڈیا اور کچھ لوگ بابر اعظم پر تنقید کررہے ہیں،جو بلاجواز ہے۔ہم نے تو کبھی ایسا سوچا بھی نہیں،ساتھ میں کبھی اسے سوچا بھی نہیں ہے۔ان ] پر بلاجواز تنقید اب ختم ہونی چاہئے۔دونوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔میڈیا اور مخالفین نے ان پر بے پناہ پریشر رکھا ہے۔
شاہد آفریدی کہتے ہیں کیا کلاسیکل اختتام تھا،کتنے بڑے ہدف کا کیساحصول تھا۔شاندار پرفارمنس پر بابر اور رضوان کی تعریف بنتی ہے۔
یہاں 200 اسکور پر 200 رنز بننا کوئی بڑی بات نہیں،شعیب اختر نے کندھے اچکا دیئے
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کہتے ہیں کہ بابر اعظم نے متاثر کن اننگ کھیلی ہے،ایک سحر انگیز پلیئرکا کھیل دیکھنے کو ملا ہے۔
سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے تو کمال ہی کردیا،کہتے ہیں کہ اگر تم کو یہ لگتا ہے کہ بابر اور رضوان ٹیم کے لئے کچھ مسائل پیدا کرتے ہیں تو میں ان کو یہی کہوں گاکہ انہوں نے گزشتہ 2 سے 3 سال کی کرکٹ ہی نہیں دیکھی ہے۔
بھارتی صحافی ہارشا کہتے ہیں کہ دنیا نے آج پھر دیکھا ہے کہ پاکستان ورلڈ کی ایک ایسی بہترین سائید ہے جو کوئی بھی ہدف حاصل کرسکتی ہے کیونکہ اس میں رضوان اور بابر موجود ہیں۔
دیگر بھارتی صحافیوں نے بھی بابر اعظم کے کھیل کی تعریف کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سمیت متعدد اہم شخصیات کے پیگام یکجا کرکے شیئر کئے ہیں۔سوشل میڈیا پر عاب جاوید کی بابر اعظم پر پرانی تنقید کو ہدف بنایا گیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ 24 گھنٹوں میں دوبارہ مقابل،تیسرا ٹی 20 آج،ٹاس،میچ کی پیش گوئی