| | | | |

پاکستان اور انگلینڈ 24 گھنٹوں میں دوبارہ مقابل،تیسرا ٹی 20 آج،ٹاس،میچ کی پیش گوئی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور انگلینڈ 24 گھنٹوں میں دوبارہ مقابل،تیسرا ٹی 20 آج،ٹاس،میچ کی پیش گوئی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 24 گھنٹوں کےا ندر دوسرا ٹی 20،مجموعی طور پر تیسرا۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج پھر مدمقابل ہونگی۔7 میچزکی سیریز کا تیسرا مقابلہ آج جمعہ 23 ستمبر کو ہوگا۔،مہمان ٹیم کی تھکاوٹ ضرور باقی ہوگی،اس لئے کہ جمعرات کو پہلے فیلڈنگ کرکے باقی پوری ٹیم نے آرام ہی کیا تھا۔صرف بابر اعظم اور محمد رضوان ہی چہکے تھے۔

ناگ پور کی پراسرار پچ پر آج بھارت کو سیریز بچانے کا چیلنج،دوسرا ٹی 20 آج

مقابلہ تاوقت 1-1 سے برابر ہے۔یہ میچ پھر سے سبقت کی جانب رخ موڑے گا۔بابر اعظم کی سنچری،رضوان کے 88 اسکور اور 203 رنزکی شراکت،ساتھ میں ہدف کا دبائو،یہ سب ہوگیا ،سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان اب بھی فیورٹ ہے

اس کے لئے یہ 2 پوائنٹس ذہن نشین کرلیں،پہلا یہ کہ شعیب اختر کہتے ہیں کہ ایشیا کی پچزپر 200 پر 200 بنانا بڑی بات نہیں ہے۔

یہاں 200 اسکور پر 200 رنز بننا کوئی بڑی بات نہیں،شعیب اختر نے کندھے اچکا دیئے

انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی بائولنگ کمزور ہے۔ڈیٹھ اوورز میں مار پڑی ہے۔پھر مڈل آرڈر کا ٹیسٹ ہونا ہے،بابر اور رضوان نے نہیں ہونے دیا،وہاں بھی فکر کی بات ہے۔

یہ 2 پوائنٹس آپ ذہن نشین کرلیں۔اب سادہ سانتیجہ یہ نکلا کہ یہی کچھ اگر انگلینڈ کے ہاتھ میں ہوتا،اس کی بیٹنگ بعد میں ہوتی تو کیا ہوتا،بقول شعیب اختر کے اسکور بن جانے تھے،بقول انضمام کے بائولنگ کمزور ہے،نتیجہ میں انگلینڈ بھی ماردھاڑ کرسکتا تھا۔

یہ 2 باتیں ذہن میں رکھ کر سوچیں کہ انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ مین ٹاس جیت کر کون سا جوا کھیلا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کھڑے ہوگئے۔یہ ایک نہایت عیب بات تھی جو ہوئی ہے۔کرک اگین کاماننا تھا کہ ٹاس انگلینڈ جیتے گا اور وہ جیتا لیکن یہ بھی ماننا تھا کہ وہ پہلے بلے بازی کرکے جیت سکتا تھا۔

آج تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں کیا ہوگا۔لگتا ایسا ہے کہ ٹاس کا سکہ آج بھی معین علی کی پاکٹ میں ہوگا،وہ آج کل والی غلطی نہیں دہرائیں گے لیکن آج بعد کی بیٹنگ ان کے لئے کیا علم مشکل ہو،اس لئے کہ میزبان ٹیم کا اعتماد لوٹا ہے،ساتھ میں یہ پاکستان کی اپنی کندیشنز اور اپنی پچز ہیں۔آسان الفاظ میں پاکستان ٹاس ہارا بھی تو میچ جیت سکتا ہے۔

پاکستانی ٹیم، میں کسی تبدیلی کا امکان کم ہے۔انگلش ٹیم ایک تبدیلی کرسکتی ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔بابر اعظم کے پاس ایک اور لمبی اننگ کا موقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *