| | | |

محمد عامر کا رواں انگلش سیزن میں ایک اور بڑا معاہدہ

لندن،کرک اگین رپورٹ

Image Credit: Twitter

محمد عامر کا رواں انگلش سیزن میں ایک اور بڑا معاہدہ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سے پسند،ناپسند کی بنیاد پر ڈراپ ہونے والے محمد عامر کا ایک اور انگلش کائونٹی معاہدہ۔گلوسٹر شائر کائونٹی نے لیفٹ ہینڈ پیسر سے ٹی 20 بلاسٹ کا معاہدہ کیا ہے،پاکستانی پیسر باقی رہ جانے والے میچزمیں کھیلیں گے،اس کے علاوہ وہ دیگر میچز میں بھی ایکشن میں ہونگے۔وہ پاکستانی پیسر نسیم شاہ کاخلا پرکریں گے۔

محمد عامر کا انگلینڈ میں یہ اس سال کا مجموعی طور پر تیسرا معاہدہ ہے۔اس سے قبل انہوں نے پہلے اسی کائونٹی سے ایک ماہ کا معاہدہ کیا،پھر مقامی کلب لیول کرکٹ کا تھا،اب ایک بار پھر مین سٹریم، کرکٹ معاہدہ ہے۔پیسر دی ہنڈرڈ کے لئے بھی ایکشن میں ہونگے۔

نسیم شاہ پہلے ان فٹ تھے،فٹ ہوئے تو اس لئے نہیں کھیلے کہ والد کی بیماری کے باعث انہیں واپس آنا پڑا تھا،محمد عامر اس معاہدے سے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی فارم دکھاسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *