| | | | |

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،پہلا کھلاڑی باہر،نام آگیا،ڈیوڈ وارنر کے بارے میں تجزیہ

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

File Photo

دورہ پاکستان سے آسٹریلیا کااہم پلیئر باہر ہوگیا ہے،اس طرح آسٹریلیا کے چند پلیئرزکی جانب سے باری باری دورے سے دستبرداری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،آسٹریلیا کرکٹ بورڈ اگلے چند دنوں میں پاکستان کے تاریخی دورے کے لئے ٹیم کا اعلان کرنے والا ہے،پیسر جائے رچرڈسن پاکستان آنے والے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔ایک اور اچھی بات  ملی ہے۔

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،کینگروزکپتان،کوچ اور آفیشل کے اہم بیانات

سب سے پہلے یہ واضح ہوکہ جائے رچرڈسن آسٹریلیا کے ممکنہ اسکواڈ کا حصہ ہوتے ہیں،اب انجری کو بنیاد بنایا جائے گا،ساتھ میں کچھ اور بھی ہوگا۔آسٹریلیا کی ٹیم اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی اور اپریل کے شروع تک تینوں فارمیٹ کے میچز کھیلے گی۔1998 کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

ادھر اسٹار اوپنر ڈیوڈ وارنر کے بارے میں ایک اہم تجزیہ کیا جاسکتا ہے،سری لنکا کے خلاف 11 فروری سے ہوم گرائونڈز میں شروع ہونے والی محدود اوورز سیریز سے وہ باہر ہوگئے ہیں۔اس کا یہ مطلب ہوسکتا ہے کہ وہ سری لنکا سیریز سے آرام لیں اور پاکستان کے دورے میں شامل ہوں،ان کے حوالہ سے پہلے بھی غیر یقینی کی اطلاعات نہیں تھیں۔

پیسرز میں جوش ہیزل ووڈ کی واپسی کو امکان ہے۔پیٹ کمنز تو کپتانی کریں گے،مچل سٹارک کے بارے میں بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *