| | | | |

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،کینگروزکپتان،کوچ اور آفیشل کے اہم بیانات

سڈنی ،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے اب آسٹریلین کیمپ میں باتیں جاری ہیں۔اس کی تیاری و سلیکشن کے لئے متعلقہ افراد کی جانب سے اپنے پلان بنائے جارہے ہیں،ایسی ہی ایک بات آسٹریلیا کی محدود اوورز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محدود اوورز سیریز کے لئے میتھیو ویڈ ان کی ٹیم کے وکٹ کیپر کے لئے پہلی چوائس ہونگے۔

یہ بات انہوں نے اس تناظر میں بھی کی ہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ  ہی تھے جنہوں نے آسٹریلیا کو  فتح دلوادی تھی،انہوں نے شاہین آفریدی کو پے درپے چھکے جڑ کر پاکستان سے میچ چھین لیا تھا۔

پاکستان سپرلیگ کی چیمپئنز،فائنلسٹ ٹیمیں،اہم ریکارڈ بھی ساتھ

ادھر آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کا کنٹریکٹ اس وقت عارضی اوقات سے مشروط ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا کی کئی سیریز کووڈ کی وجہ سے ختم ہوگئی تھیں،ان کے کنٹریکٹ کی توسیع نہیں ہوئی ہے بلکہ وہ اضافی مدت کے طور پر لگے ہیں۔اب ورلڈ ٹی 20 اور ایشز جیتنے کے بعد وہ اچھے امیدوار ہوسکتے ہیں،انہوں نے بھی اس تمام تناظر میں دورہ پاکستان کا حوالہ دیا ہے۔

آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے ایک بار پھر عزم ظاہر کیا ہے کہ دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلین پلیئرز تیار ہیں۔انہوں نے اپنے ملک کے بریک فاسٹ پروگرام میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہر ایک پاکستان جارہا ہے،کسی کو بھی کسی بھی حوالہ سے کوئی مشکلات نہیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان اس لئے بھی ضروری ہے کہ جب ہم یہ چاہتے ہیں کہ سخت سے سخت حالات میں غیر ملکی ٹیمیں آسٹریلیا میں کھیلیں،پھر یہ بھی ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی جوابی کمٹمنٹ پوری کریں۔مجھے یقین ہے کہ سنگل پلیئر بھی پیچھے نہیں رکے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *