| | | | | |

افغانستان سے بھی بدترسلوک،روہت شرما نے کہہ کر کردکھایا،پاکستان کو بڑی شکست

 

احمد آباد ،کرک اگین رپورٹ

 

روہت شرما نے کہا تھا کہ
ہمارے لئے پاکستان افغانستان کی طرح ہے،جیسے افغانستان کے ساتھ کیا،ویسے ہی پاکستان کے ساتھ کریں گے،انہوں نے سچ کر دکھایا ۔یہی نہیں بلکہ اس سے بھی بد تر سلوک ہوا۔افغانستان تو 272 کرگیا تھا۔پاکستان نہ کرسکا۔افغانستان کو بھی روہت نے مارا تھا اور پاکستان کو بھی۔برا سلوک ہوا،کردکھایا،تضحیک ہے یا اوقات ۔فیصلہ آپ کریں۔

لوجی کہانی آگئی۔0-8 پر۔پاکستان تاریخ نہ بدل سکا ۔بھارت نے ایک لاکھ 32 ہزار فینز سے بھرے احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کو چاروں شانے چت کردیا ہے۔کرک اگین کی ٹاس سے لے کر میچ نتیجہ تک،ساتھ میں پاکستان کی حقیقی کمزوری کی نشاندھی 100فیصد سچ ثابت ہوئی ہے۔

کرک اگین نے لکھا تھا کہ

ٹاس بابر اعظم جیتتے نظر نہیں آتے۔
پاکستان پہلے بیٹنگ کرے گا۔
بھارت کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

کرک اگین نے یہ بھی لکھاتھا کہ ورلڈ کپ کے 7 میچز میں سے 6 کی کہانی ایک ہے۔100 سے اوپر 2 آئوٹ ہوتے ہیں تو بس پھر وکٹ گرتے ہی لائن لگ جاتی ہے اور ریفرنسز کے ساتھ ثابت کیا تھا ۔آج پھر وہی ہوا۔

روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان 41 رنز کے آغاز کے بعد ایک موقع پر 2 وکٹ پر 155 پر تھا۔بابر اور رضوان سیٹ تھے ۔عبداللہ شفیق 20 اور امام الحق 36 کرگئے تھے۔پھر وہی ہوا جو ہر ورلڈ کپ میں ہوا کرتا ہے۔بابر اعظم 50 کرکے گئے تو لائن لگ گئی۔پاکستان ٹیم 36 رنز کے اضافہ سے 8 وکٹیں گرگئیں۔بھارت کے بنیادی تمام بائولرز نے 2 ،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارت نے ہدف 31 ویں اوور میں 3 وکٹ پر پورا کرکے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

شبمان گل اور ویرات کوہلی 16 اور 16 کرکے شاہین اور حسن کا شکار بنے ۔کپتان روہت شرما نے جارحانہ بلے بازی کرکے  86رنز بنائے۔ان کے ساتھ شری یاس پر رہے۔

روہت شرما 63 بالز پر 86 رنز کے ساتھ شاہین آفریدی کی بال پر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے 6 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *