| | | | | |

نام نہاد آل رائونڈرز،اوسط درجہ بیٹنگ لائن،احمد آباد میں پاکستانی اننگ فنا،ہاتھ پائوں پھولتے دیکھے گئے

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کو احمد آباد میں اچانک بھوت نظر آگیا جو ہر بیٹر کے ارد گرد بال کی طرح گھوم رہا تھا،یہی وجہ ہے پاکستان 155 رنز 2 وکٹ سے 191 پر باہر ہوگیا،گویا36 رنزکے اندر 8 وکٹیں،اس میں بابر اور رضوان بھی شامل تھے۔

نام نہاد آل رائونڈرز،اوسط درجہ بیٹنگ لائن،احمد آباد میں پاکستانی اننگ فنا،ہاتھ پائوں پھولتے دیکھے گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم پھر گرگئی،بیٹرز کے ہاتھ پائوں پھول گئے۔1 لاکھ اور 32 ہزار تماشائیوں کے سامنے قومی کرکٹرز نے کچھ کیا،اس سے نام نہاد آل رائونڈرز،نام نہاد اسپنر آل رائونڈرز،نام نہاد بیٹنگلائن کا جنازہ نکلا۔یہ ایسا ہوا جس کا ذکر کل کرک اگین نے کیا تھا کہ 6 میچزکی ہسٹری ہے کہ اچھا بھلا اسکورہوتا ہت،سو اے اوپر2 آئوٹ ہوتے ہیں اور پھر ایسی لائن لگتی ہے کہ جیسے منحوس سایہ آگیا ہو۔آج بھی یہی ہوا۔

ایک موقع پرپاکستان 155 پر 2 وکٹ کے ساتھ سیٹ تھا،بابر اعظم ففٹی کرکےکیا گئے کہ گیم ماضی کی طرح اوور ہوئی۔اگلے 5  وکٹیں 16 رنزکےا ندر گئیں۔171 پر 7 ہوئے اور 187 پر 9 باہر تھے۔

امام الحق 36،عبداللہ بیس،بابر اعظم پچاس اور محمد رضوان 49 کرگئے لیکن اس کے ساتھ ہی سعود شکیل 6،افتخار احمد4،شاداب خان 2،محمد نواز4 اور  حسن علی12 کرسکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم  43 ویں اوور میں 191 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے بمرا،سراج،پانڈیا،روندرا جدیجا اور کلدیپ یادیو نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *