| | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ میں بھی نیدرلینڈزکے ہاتھوں جنوبی افریقاکو ٹیکا،اب تک کا بڑا اپ سیٹ

دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ میں بھی نیدرلینڈزکے ہاتھوں جنوبی افریقاکو ٹیکا،اب تک کا بڑا اپ سیٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کرک اگین نے گزشتہ رات آج کے میچ سٹوری میں لکھا تھا کہ جنوبی افریقا کو گزشتہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ایونٹ سے اخراج کا بڑاصدمہ پہنچا تھا،اس کے کھلاڑی ورلڈکپ میچ میں بھی خطرے میں ہوسکتے ہیں،ایسا ہی ہوا۔آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 میں اب تک کا بڑا اپ سیٹ۔لوگ 3 دن قبل کی اانگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کو بھول گئے،اس لئے کہ رواں ایونٹ میں اپنے ابتدائی 2 میچز کو بڑے دھماکہ سے جیتنے والی جنوبی افریقا ٹیم کو افغانستان سے کہیں چھوٹی ٹیم سے اپ سیٹ شکست ہوگئی ہے۔

دھرم شالہ کی اونچی فضائوں میں نیدرلینڈز کی پرواز۔جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی اونچے پہاڑوں کے وسط میں تدفین۔پروٹیز 2 میچزکے بعد ہی اپنی لائن پر آگئے اور ڈچ ٹیم سے ہارگئے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ایک ایسوسی ایٹ ٹیم نے اپنے 23 ویں ورلڈکپ میچ میں جاکر کسی ٹیسٹ ملک کے خلاف ورلڈکپ فتح رقم کی ہے۔مجموعی طور پر یہ اس کی تیسری کامیابی ہے۔نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف 2 فتوحات تھیں،آج اس نے جنوبی افریقا کو   38 رنز سے ہرادیا۔ناکام ٹیم 245 رنزکے جواب میں 207 پر آئوٹ ہوگئی۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،آج ڈچ اور پروٹیز آمنے سامنے،جنوبی افریقا ورلڈٹی 20 شکست سے خوفزدہ

دھرم شالہ میں بارش سے متاثرہ میچ کو 43 اوورز تک محدود کیا گیا،ڈچ ٹیم نے کلاس دکھائی،اس کے بیٹرز نے 50 پر 4 وکٹ اور 100 سے قبل 5 وکٹ گنوانے کے بعد بھی پورے 43 اوورز کھیلے اور8 وکٹ پر 245 اسکور بنائے۔7 کھلاڑی 140 پر باہر تھے پھر بھی 245 اسکور بنے۔کپتان سکاٹ ایڈوارڈ نے آخر میں 78 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

جواب میں پروٹیز نے بھی 4 وکٹ44 اور5 وکٹ 100 سے قبل گنوادیئے لیکن پھر نہ سنبھل سکے۔بڑے بڑے تیس مارخان تیمبا باووما 16،جوئنٹن ڈی کاک 20 ڈوسین 4 اور ایڈم مارکرم 1 کرسکے۔ہنرک کلاسین نے 28 اور آخری امید ڈیوڈ ملر نے 43 کے ساتھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی گئے۔9 کھلاڑی 166 پر باہر ہوگئے تھے۔کیشو مہاراج نے مزاحمت کی،لنگی نیگیڈی ساتھ تھے۔اسکور کو207 تک لے گئے۔ایک بال قبل آئوٹ ہوئے۔

ہالینڈ کی جانب سے وین بیک 3 وکٹیں لیں،میکرین،ڈی ماروے،ڈی لیڈز نے 2،2 وکٹیں لیں۔

محمد رضوان ٹریننگ کیمپ میں کیوں نہ آئے،انکارکے بعد میدان کس شرط پر جانا ہوا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *