| | |

بابر اعظم نے کس بات پر اپنے گلوز تحفہ میں دے دیئے

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم نے کس بات پر اپنے گلوز تحفہ میں دے دیئے۔پاکستانی کرکٹر بابر اعظم نے اپنے گلوز بچی کو گفٹ کردیئے ہیں۔سڈنی میں پریکٹس کے دوران وہاں موجود فینز میں ایک فیملی تھی،بابر اعظم نے والدین کی ایک بات سنتے ہی اپنے گلوز تحفہ میں دے دیئے ہیں۔

سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں بابرا عظم موجود تھے۔ایک فیملی  بھی تھی،وہاں موجود عینی شاہدین کے مطابق بابر اعظم کو ایک پاکستانی نے کہا ہے کہ میری بچی کرکٹ کی بہت شوقین ہے اور ٹیلنٹڈ ہے۔میں اس کے شوق کو دیکھنے ہوئے پاکستان شفٹ ہورہا ہوں۔اس پر بابرا عظم نے اپنے گلوز دے دیئے۔

بعد میں بچی کی والدہ کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *