ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ
Image by PCB
نیشنل ٹوئنٹی کےآخری راونڈ میچ میں نادرن نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، کم رن ریٹ کی وجہ سے بلوچستان کاسفر بھی تمام ہوا۔
نیشنل ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئ پواینٹس ٹیبل پر کے پی کے 12 پوائنٹس کے ساتھے پہلے،سندھ دوسرے ،سنٹرل پنجاب تیسرے اور نادرن چوتھے نمبرموجود ہیں پولز میچز کے آخری روز کے پی کے نے بلوچستان کو 38 رنز اور نادرن نےساوتھ ریجن کو 3 رنز ہرادیا، ساوتھ پنجاب نے 129کے ہدف کے تعاقب میں 126۔بناسکی، ساوتھ پنجاب کی اوپر تلے گرنے والی وکٹوں نے میچ سنسنی خیز بنادیا،ذین عباس 22،رنز بناکرشنواری کاشکاربنے،عمر 24 رنزبناکرشنواری کی گیند پر کیچ دے بیٹھے،صہیب مقصود 8 کے انفرادی سکور پر رن آوٹ ہوگئے،مہران نےسلیمان کی اننگز ایک رنز پرلیپٹ دی، شیرون سراج کوئی رنز بنائے مہران کانشانہ بنے،حسن خان 10 رنز بناکر زمان کو وکٹ دے بیٹھے،محمدعمران10 رنزبناکرزمان کاشکار بنے،حسن علی نے دو چھکے اور ایک چوکالگا کرمیچ سنسنی خیز بنایا مگر وہ جیت اپنے نام نہ کرسکےانہوں نے 26 رنزبنائے محمد الیاس نے 7 رنزبنائے مہران ، عثمان شنواری، زمان خان نے دو دو کھلاڑی اوٹ کئے۔
کے پی کے کو ملتان راس نہ آیا،سائوتھ پنجاب نے بھی قیامت ڈھادی
اس سے قبل نادرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے129 کا مجموعہ تشکیل دیا، برق رفتاری سے اننگز کا آغاز کرنے کے بعد تیمور سلطان حسن علی کاشکار ہوگئے وہ ایک چوکا لگاکرایل بی فور ہوگئے،انکے بعد ناصر نوازبھی15رنز بناکرالیاس کی گیند پر حسن خان کواونچا کیچ دے بیٹھے ،ان کی اننگز میں ایک چھکا ایک چوکا شامل تھا،ان کے بعد آنے والے عمر امین چار بناکرعلی ماجد کیی گیند پرآوٹ ہوئے ،ذیشان ملک نے 17 رنزبنائے تھے علی ماجد نے ان کوبھی پویلین بھجوادیا، روحیل نذیر کو حسن علی نے 10 کے انفرادی سکور پر آوٹ کردیا، ایسے میں سہیل تنویرنے ٹٰیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ناٹ آوٹ رہتے ہوئے دو چھکوں اورتین چوکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلی ،عثمان شنواری 21 رنز کےساتھ نمایاں رہے ،محمد الیاس نے تین ، حسن علی، ماجد علی نے دودو اور سلمان اغانے ایک وکٹ حاصل کی ۔
قومی ٹی 20 کپ پھیکا،سلیکٹرزسےکرکٹرزمایوس،کچھ ناراض،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست
خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو38 رنز سے مات دیدی 175رنز کے تعاقب میں بلوچستان کے بلے باز ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے رہے پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی حارث سہیل نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی خرم شہزاد نے دو چھکوں کے ساتھ 17رنز بنائے معاذ خان اور خرم عثمان نے تین ،تین ،عباس آ فریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے والے صاحبزادہ فرحان کی دلکش سنچری کی بدولت خیبر پختونخوا نے 175رنز بناے افتتاحی بلے باز نے حریف باولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے چھ چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے ریحان آ فریدی نے چھ چوکوں کے ساتھ 34رنز بنائے کامران غلام نے 26رنز کی اننگز میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا جنید خان نے دو اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔۔
آج پہلا سیمنی فائنل کے پی کے اور نادرن ، دوسرا سندھ اورسنٹرل
پنجاب کے درمیان کھیلا جائےگا۔