| | |

کے پی کے کو ملتان راس نہ آیا،سائوتھ پنجاب نے بھی قیامت ڈھادی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی

سائوتھ پنجاب کے بائولرز اور بلے بازوں نے کے پی کے پرقیامت ڈھادی اور 6 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی ہے، جمعہ کےدوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے نادرن کو ہرادیا،۔

 کے پی کے کی ٹیم کو ملتان راس نہ آیا ،پنڈی میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ کر آنے والی کے پی کے مکمل آف کلر نظر آئی ۔سائوتھ پنجاب کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے صرف133رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کامران غلام نے ٹیم کومکمل تباہی سے بچایا۔انہوں نے چار چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 54رنزبنائے ۔صاحبزادہ فرحان 16اور اسرار اللہ 18 رنز کےساتھ نمایاں رہے۔ حسن خان نے تین ، محمدالیاس نےدو،علی ماجد اورسمین گل نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔تین کھلاڑی رن آوٹ ہوئے ۔

قومی ٹی20 کپ،اہم میچ کے اہم کھلاڑیوں کی ہاف سنچریز،سنٹرل پنجاب سیمی فائنل کے قریب

جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4وکٹو ں پر حاصل کرلیا، عمرصدیق نے دو چوکوں اوردوچھکوں کی مدد سے 26رنزبنائےسلمان آغا نے 33رنز جوڑے ، صہیب مقصود نے نصف سنچری سکور کی ۔انہوں نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز تراشی ۔احسان اللہ ،سرور آفریدی اورخالد عثمان نےایک ایک آئوٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *