| | | | |

اندور پچ تباہ کن قرار،بھارت کے 100 سے پہلے 8 آئوٹ، 33 اوورز میں ڈھیر،میڈیا کے سفاک تبصرے

اندور،کرک اگین رپورٹ

اندور پچ تباہ کن قرار،بھارت کے 100 سے پہلے 8 آئوٹ،آگے کیا ہوا،پوری ٹیم 109 پر فارغ۔33 اوورز اور 2 بالز کی اننگ ہوئی۔میڈیا کے سفاک تبصرے۔بھارتی پچ پہلے ہی روز پہلے ہی گھنٹے میں آئی سی سی ریڈار میں آگئی۔بھارت کی ایک نہیں متعدد وکٹیں گریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل ہی وکٹ پر دڑاڑیں تھیں،بڑی بڑی لائین تھیں،مخصوص حصہ میں موجود گھاس نے مزید کام تمام کردیا۔

اسپنرز کی بالز اوپر،نیچے،دائیں،بائیں ایسی ہوئی ہیں کہ چتشور پجارا،ویرات کوہلی سمیت سب شکار ہوگئے۔بھارت کی ایک ۔دو تین۔چار،پانچ،چھ۔سات ،آٹھ،نو ،دس،گیارہ وکٹیں گرتی گئیں۔

لنچ تک بھارت کے 7 کھلاڑی 87 پر باہر تھے۔روہت شرما 12،شبمین گل 21،چتشور ہجارا1،ویرات کوہلی 22،رویندرا جدیجا 4،سری یاس ایئر صفر،سری کار بھارت 17  بناکر گئے۔

لنچ کے بعد روی چندرن ایشون 3 رنزبناکر گئے تو ٹوٹل اسکور 88 ہوا تھا۔ادھر آسٹریلین میڈیا نے لنچ سے قبل ہی وکٹ کے بخیے اڈھیڑ دیئے۔ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ وکٹ کی یہ ریٹنگ بد ترین ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی نہیں ہوگی۔

لیفٹ آف اسپنر،دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے میتھیو کوہنمین نے 16 رنز دے کر5 آئوٹ کردیئے ۔ایک اور اسپنر نیتھن لائن نے32 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ٹاڈ مرفی نے بھی ایک وکٹ اڑادی۔بھارت نے تیزی کے ساتھ 100 اسکور پورے کرلئے لیکن آسٹریلین نے باقی ماندہ وکٹیں اڑادیں۔پوری ٹیم 109 پر آئوٹ کردی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *