عمران عثمانی
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔گروپ 1 میں ایک ہی روز 2 اور مجموعی طور پر 3 میچز واش آئوٹ ہونے کے بعد اب نیٹ رن ریٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔اسی وجہ سے آئی سی سی نے اس کی اہمیت خود بیان کردی ہے۔جمعہ کو میلبورن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے واش آؤٹ نے دونوں ٹیموں کو 3،3 پوائنٹس پر لا چھوڑ ا ہے اور گروپ 1 میں تمام6 ٹیمیں اب بھی کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان کا اگلا میچ ،پھر پرتھ،وسیم اکرم کا عدم اعتماد کیوں
نتائج اب بھی اہم ہیں، دونوں ٹیموں کو یہ معلوم ہے کہ انہیں تمام امکانات میں کوالیفائی کرنے کے لیے اپنے بقیہ دو گیمز جیتنے کی ضرورت ہوگی۔ اور پھر بھی نیٹ رن ریٹ کے معاملے پربھی نظر رکھنی ہوگی۔
ٹیبل پر نیوزی لینڈ،انگلینڈ،آئرلینڈ،آسٹریلیا،سری لنکا اور افغانستان ترتیب سے 1 سے 6 نمبر پر ہیں۔ابتدا کی 4 ٹیموں کے 3،3 پوائنٹس ہیں۔باقی 2 کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔
نیٹ رن ریٹ کی صورتحال
جن ٹیموں نے گروپ 1 میں 3،3 میچ کھیلے ہیں، ان میں سے انگلینڈ ہے جس کے پاس برتری ہے لیکن اس کی برتری کا مارجن چھوٹا ہے۔ انگلینڈ: +0.239 کا رن ریٹ ہے۔آئرلینڈ سے ہارنے اور افغانستان کے خلاف ایک عارضی تعاقب نے انگلینڈ کو اس مرحلے پر امید سے کم رن ریٹ کے ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ انگلینڈ اس مقام پر پہنچ گیا تھا جس کے جزوی طور پر دو میچ بارش سے متاثر ہوئے تھے۔آسٹریلیا کا کام آسان ہے: دو بار جیتنا اور بڑی جیت رقم کرنی ہے۔گروپ میں دو سب سے نچلی رینک والی ٹیموں آئرلینڈ اور افغانستان کے خلاف بڑے مارجن کی جیت آسٹریلیا کو آگے بھیجنے کے لیے کافی ہوسکتی ہے۔
دو بے نتیجہ کھیلوں نے افغانستان کو پوائنٹس ٹیبل پر پیچھے چھوڑ دیا ہے ،اس کا نیٹ رن ریٹ -0.620 ہے۔ تمام میچز جیتنے لازم ہیں،اس کے ساتھ اسے ہر حال میں ایک بڑی جیت کی ضرورت ہے۔
آئرلینڈ: -1.169 پر کھڑا ہے۔ اس کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز ہونے والے ہیں، آئرلینڈ کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ایک مشکل چیلنج کا سامنا ہے اور سری لنکا کے ہاتھوں نو وکٹوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے انھیں ان میں سے کسی ایک میچ میں فتح کے معقول مارجن کی ضرورت ہو گی۔
ٹی 20 ورلڈکپ ،آج بارش کا ہی کھیل،ایک اور میچ ختم،گروپ ون کی ٹیبل پر ہلچل
نیوزی لینڈ کی طرف سے لگی ہتھوڑے کی گولی نے آسٹریلیا کو بوتل میں ٹھیک ہی بند کر دیا، لیکن مارکس سٹوئنس کی سری لنکا کے خلاف اچھی کوشش نے اسے تھوڑا بہتر کیا ہے۔آسٹریلیا: -1.555 نیٹ رن ریٹ ہے۔
باقی میچز
گروپ 1 کے باقی میچز
نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا
آسٹریلیا بمقابلہ آئرلینڈ
افغانستان بمقابلہ سری لنکا
انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ
آئرلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ
آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان
انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا
یہ میچز 5 نومبر کو ختم ہونگے۔
ٹاپ پر کیوی ٹیم ہے۔اتفاق سے نیوزی لینڈ کے 3میچز انگلینڈ،سری لنکا اور آئرلینڈ سے باقی ہیں۔سری لنکا کا میچ ہفتہ 29 اکتوبر کو سرپر ہے،یہ جیت لیا تو اسے انگلینڈ کا چیلنج ہوگا۔آخر میں علم ہوگا کہ اسے کمزور ٹیم کو کتنے مارجن سے ہرانا ہے،اس کی سیمی فائنل پوزیشن محفوظ لگتی ہے۔
آسٹریلیا کے بھی2 میچز آئرلینڈ اور افغانستان سے باقی ہیں،بظاہر کینگروز فاتح لگتے ہیں۔نیٹ رن ریٹ بہتر کرکے وہ بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔گروپ کا سیکنڈ لاسٹ میچ آسٹریلیا افغانستان کھیلیں گے۔
انگلینڈ کے 2 میچز نیوزی لینڈ اور سری لنکا سے ہیں۔سری لنکا سے گروپ کا آخری میچ ہوگا۔نیوزی لینڈ سے یکم نومبر کو ہوگا۔یہی میچ فیصلہ کرے گا کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔
سری لنکا کے 3 میچزنیوزی لینڈ،افغانستان اور انگلینڈ سے باقی ہیں۔تمام جیتنے ہونگے یا ایک شکست شاید برداشت ہوجائے لیکن وہ بھی کسی ایسی ٹیم کے خلاف جو پہلے سے سیمی فائنل کی امیدوار نہ ہو۔
سب سے زیادہ چانسز آسٹریلیا کے ہیں کہ اس کے کمزور ٹیموں سے میچز ہیں لیکن اگر وہ جیت بھی جائے تو کیا ہوگا۔ادھر کیویز نےکچھ کام دکھادیا تو اسے خطرہ ہوگا۔سب سے خراب حالت انگلینڈ کی ہے۔2 میچز ہیں ،جیتنے کے بعد بھی نیٹ رن ریٹ پر جانا ہوگا۔
اس گروپ سے نیوزی لینڈ،انگلینڈ،آسٹریلیا میں سے کیویز اور کینگروز کے امکانات زیادہ ہیں۔سری لنکا آسٹریلیا کو برا خواب دکھاسکتا ہے یا انگلینڈ کے لئے راہ ہموار کرکے کینگروز کو باہر کا راستہ دکھاسکتا ہے۔