| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ ،آج بارش کا ہی کھیل،ایک اور میچ ختم،گروپ ون کی ٹیبل پر ہلچل

میلبورن،کرک اگین 

ٹی 20 ورلڈکپ ،آج بارش کا ہی کھیل،ایک اور میچ ختم،گروپ ون کی ٹیبل پر ہلچل۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا ایک اور اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کا بڑا میچ لمبے انتظار کے بعد پھر منسوخ ہوا،اس لئے کہ میلبرن میں رات پونے 9 بجے پھر بارش شروع ہوگئی۔یوں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملاہے۔

پاکستان کی گزشتہ روز زمبابوے سے شکست کے بعد آج کا دن کرکٹ فینز کے لئے تلخ اور مایوس کن رہا،اسی مقام پر اس سے قبل  آئرلینڈ اور افغانستان کا میچ بھی بارش کی وجہ سے  نہیں ہوسکا تھا۔

ٹی20ورلڈکپ،افغانستان اور آئرلینڈ میچ ختم،انگلینڈ،آسٹریلیا میچ بھی خطرے میں

اس میچ کے ختم ہونے کے بعد اب ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 گروپ 1 میں دلچسپ صورتحال ہے۔نیوزی لینڈ پہلے،انگلینڈ دوسرے،آئرلینڈ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔چاروں کے 3،3 پوائنٹس ہیں۔سری لنکا اور افغانستان 2،2 پوائنٹس کے ساتھ  آخری نمبرز پر ہیں۔سب کے 3،3 میچز مکمل ہوگئے ہیں۔

سیمی فائنل سپٹ سب کے لئے اوپن ہے۔کوئی غیر یقینی نتیجہ کسی بڑی ٹیم کو باہر کرسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *