بنگلورو،کرک اگین رپورٹ
نیٹ رن ریٹ کا منصوبہ تیار،شاداب خان ہونگے یا نہیں،تبدیلی کون سی،کووڈ دور میں کھیل رہے،مکی آرتھر۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ میچ کیلئے سخت ٹریننگ کی ہے،اس کے بعد ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کی ۔کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کو کیسے ڈیل کرنا ہے۔سارا پلان تیار ہے،نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے ایک منصوبہ ہے لیکن وہ میں میڈیا کو کیا بتائوں گا،ابھی تو اپنے پلیئرز کو بھی نہیں بتایا۔عین وقت پر بات ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میںپاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک تبدیلی کا سوچ رہے ہیں لیکن یہ کل دیکھیں گے۔شاداب خان فٹنس کی جانب گامزن ہیں۔کل کے میچ میں شاید وہ نہ کھیلیں۔انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ یہاں آئی پی ایل کھیلنے والے بہتر آپشن کے ساتھ ہیں۔ہماری حالت تو کووڈ 19 والی ہوگئی ہے۔ایسی سختی ہے کہ پلیئرز قید میں ہیں،کہیں آجانہیں سکتے،اس سے ہماری کارکردگی خراب ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
شاداب خان کا کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔ اس نے صرف تھوڑی ورزش کی اور آج میڈیکل پینل کی طرف سے اس کی نگرانی کی گئی۔ شاداب بھی بیٹنگ یا بولنگ سیشن کا حصہ نہیں تھے۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ کل بنگلورو میں ہوگا۔میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔ادھر کیوی ٹیم فٹنس مسائل میں ہے۔کین ولیمسن سمیت 2 کھلاڑیوں کی شرکت کا فیصلہ شام تک ہوگا۔
کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نیوزی لینڈ میچ،بارش کتنے بجے،اوورز کتنے ضائع ہوسکتے،مکمل جانکاری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بہترین موڈ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ورلڈکپ تاریخ کے 9 میچز،نتائج کمال،ٹاس کےحیران کن نتائجخلاف بڑی اننگ یا سنچری بنائے جانے کا امکان ہے۔