نیدرلینڈز کی بیٹنگ،راشد خان زخمی،میدان سے باہر
لکھنو،کرک اگین رپورٹ
بظاہر فیورٹ افغانستان کو نیدرلینڈزکے خلاف پہلی کامیابی جلد مل گئی ہے لیکن اس کے ٹاپ کوالٹی اسپنر راشد خان ان فٹ ہونے کے سبب 5 ویں اوور میں گرائونڈ سے باہر چلے گئے ہیں۔
لکھنو میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی۔اننگ کے 5 ویں اوور میں راشد خان ایک تھرو کی پاداش میں اپنی کمر اور لات کا درد نکلوابیٹھے ہیں۔اس طرح ان کےلئے میدان میں کھڑا ہونا دشوار ہوگیا،وہ فزیو کے گرائونڈ میں داخل ہونے کے ساتھ ہی پویلین کی جانب چل دیئے ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نیوزی لینڈ میچ،بارش کتنے بجے،اوورز کتنے ضائع ہوسکتے،مکمل جانکاری
اس وقت وہ میدان سے باہر ہیں۔ نیدرلینڈز نے ایک وکٹ پر چھٹے اوور میں 28 رنزبنالئے تھے۔