ڈھاکا ۔کرک اگین ٹی 20 ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش،آئی سی سی کی نئی پیش رفت ،کرکٹ بریکنگ نیوز
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کی شرکت پر جاری تعطل کو توڑنے کی ایک نئی کوشش میں ایک وفد بنگلہ دیش بھیج رہا ہے ۔
اس پیشرفت کی تصدیق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نوجوانوں اور کھیلوں کے مشیر آصف نذرول نے کی، جنہوں نے کہا کہ یہ معلومات ان کے ساتھ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام بلبل نے شیئر کی ہیں۔
آئی سی سی کے دورے کو ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ ای میل اور ورچوئل میٹنگز کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی پچھلی کوششیں کوئی پیش رفت نہیں کر سکیں۔
آمین الاسلام نے بھی جمعہ کو یہ بات کی اور کہا کہ وفد کی آمد کی تاریخ سیٹ نہیں کہ کب آئے لیکن وہ آرہا ہے اور ہم اپنے موقف سے نہیں ہٹیں گے۔
