| | |

نئے پی سی بی چیئرمین کاکس سابق کرکٹر سے بڑا رابطہ،کون آسکتے،کون انکاری

لاہور،کرک اگین رپورٹ

نئے پی سی بی چیئرمین کاکس سابق کرکٹر سے بڑا رابطہ،کون آسکتے،کون انکاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر کے مطابق نئے پی سی بی عبوری چیئرمین یا پھر یوں کہہ لیں کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے سابق کرکٹرز سے روابط شروع کردیئے ہیں۔وہ ایک بڑی کھیپ کے ساتھ پی سی بی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا نظام چلانا چاہتے ہیں۔اس کے لئے محمد حفیظ سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

لاہور سے صحافی قادر خواجہ نے رپورٹ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ سے ملاقات ہوئی ہے۔ محمد حفیظ کو پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔نئے سیٹ اپ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان، سلیم یوسف اور محسن حسن خان کو بھی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

نجم سیٹھی کو عزت سے رخصت کرتے،ورلڈ کپ،ایشیا کپ پر ذکا اشرف کا اہم اعلان

اس سے بڑے نام کرکٹ بورڈ میں  اس لئےآنے سے کتراتے ہیں کہ ہرجانب ناامیدی کی حالت ہے اور کوئی چیز یا بات پائیدار بنیادوں پر نہیں ہے۔

اس سے پہلے نجم سیٹھی نے بھی آتے ہی ایسی تقرریاں کی تھیں لیکن وہ زیادہ دیر نہیں چلیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *