کرک اگین رپورٹ
نوبال،فری ہٹ کا غصہ اس لئے بھی زیادہ ہے کہ دنیا میں میچ دیکھنے کا سابقہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو 1 ارب 80 کروڑ افراد نے دیکھا ہے،یہ وہ ریکارڈ ہے جو ڈیجیٹل ودیگر میڈیا کی مدد سے سامنے لایا گیا ہے۔یہ نیا ریکارڈ ہے۔سابقہ ریکارڈ 1 ایک ارب 40 کروڑ افراد کا تھا،جنہوں نے ایشیا کپ کامیچ دیکھا تھا۔
بھارت کی پاکستان کے خلاف جیت پر پاکستانی میڈیا اور فینز میں نوبال کو لے کر غصہ ہے اور رنج ہے،فرض کریں کہ اگر امپائر ہائٹ کی بال نو بال قرار نہیں دیتے تو ایک بال بچ جاتی،اگلی بال فری ہٹ نہ ہوتی۔اس پر کوہلی بولڈ ہوتے تو باہر جاتے یاپھر جو بھی ہوتا ،کم سے کم 3 ایسے رنزکی بحث نہ ہوتی جو فری ہٹ پر بولڈ ہونے کے بعد کی گئی،یہ الگ بات ہے کہ وہ 3 رنز قانونی بنے لیکن اصل بات نو بال کی ہے اور وہ ہمیشہ سوالات کا حصہ بنے گی۔اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں بحث جاری ہے کہ یہ غلط نو بال تھی لیکن اس سے قبل بھی ایسی نوبالز دی گئی ہیں اور بحث میں آتی رہی ہیں،گزشتہ سال آئی پی ایل میچ میں ایسا ہی ہوا تھا۔بہت شور ہوا لیکن بس بحث کی حد تک۔
نوبال،فری ہٹ پر رنز،آئی سی سی کا ثقلین اور ہیڈن کو جواب موصول،حقائق ساتھ
پاکستان کی شکست،بھارت کی فتح کے اگلے روز مطلب آج انٹرنیشنل اور بھارتی میڈیا میں اس سب کے باوجود ایک بات ہائی لائٹ ہوئی ہے،جسے کرک اگین نے کل میچ کے دوران اس واقعہ کے ہوتے ہی رپورٹ کیا تھا۔پاکستانی میڈیا کی اس پر توجہ کم رہی ہے۔
کرک اگین نے رپورٹ کیا تھا کہبھارتی فیلڈر روی چندرنایشون اور ٹیم کی چالاکی کام نہ ائی،شان مسعود کے خلاف لانگ لیگ بائونڈری پر فیلڈنگ کرنے والے بھارتی کھلاڑی نے کیچ پکڑ کر اچھلنا شروع کردیا ۔ساتھ ہی سارے کھلاڑی ایک ساتھ ہوگئے۔اس وقت پاکستان کا اسکور 43 تھا اور تیسری وکٹ گرنے کا ہندسہ سیٹ ہوگیا تھا ۔امپائرز نے مشاورت کے بعد تھرڈ امپائر سے رجوع کیا تو بال صاف طور پر فیلڈر کے ہاتھوں میں آنے سے قبل زمین پر لگ چکی تھی۔عام طور پر کھلاڑی ایسی واضح صورتحال میں نہ خوشی مناتے ہیں اور نہ شور کرتے ہیں۔شان مسعود ناٹ آؤٹ رہے ۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل،بھارتی میڈیا کے بڑے حصے نے اسے کچھ یوں شائع کیا ہے کہ
بھارت پیر کو پاکستان کے خلاف آخری گیند سے سنسنی خیز فتح کے ساتھ بچ گیا لیکن فیلڈنگ کے تنازعہ نے اسے اب تک کا سب سے بڑا کرکٹ انٹرنیشنل واقعہ قرار دیا ہے۔محمد شامی نے پاکستان کے شان مسعود کو باؤنسر پھینکا تھا، جس نے فائن لیگ پر فیلڈنگ کرنے والے ایشون کی سمت میں ہک لگانے کی کوشش کی۔ایشون نے کلین طور پر کیچ لینے کا دعویٰ کیا ،کھلاڑیوں نے جشن منانا شروع کیا ۔ اس معاملے کو تیسرے امپائر کے پاس جائزہ کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا اور ری پلے سے ظاہر ہوا کہ ایشون نے ناکام کیچ پکڑا۔
اس کیچ کو لے کر میڈیا میں چرچ ہے کہ ایوشن نے چیٹنگ کی ہے اور یوں بھی ان کا کیریئر یسےواقعات اور تنازعات سے بھرا ہے۔