لاہور۔کرک اگین رپورٹ
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ، دوسرے راؤنڈ کی اپ ڈیٹ ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے دوسرے راؤنڈ کا چار شہروں میں آغاز ہوا۔
پہلے دن ایم آئی ٹی سلیوشنز کے بلے بازوں کو شاندار کارکردگی۔
شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں ایم آئی ٹی نے کے آر ایل کے خلاف 87 اعشاریہ دو اوورز میں چار وکٹوں نقصان پر 476 رنز بنا لیے۔
ایم آئی ٹی کے محمد فاروق، سلمان خان جونیئر اور عتیق الرحمن کی سنچریاں۔
اوپننگ بلے باز محمد فاروق کی دھواں دھار بیٹنگ، 99 گیندوں پر 163 رنز، اننگز میں 11 چوکے اور 14 چھکے شامل۔
محمد فاروق نے کسی بھی پاکستانی بلے باز کا ایک فرسٹ کلاس اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔
فاروق نے اپنی سنچری بھی صرف 67 گیندوں میں مکمل کی
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم غنی کے خلاف 152 رنز پر آل آؤٹ۔
غنی کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر جونیئر کی پانچ وکٹیں، خرم شہزاد نے چار آئوٹ کیا۔
جواب میں کھیل کے اختتام تک غنی کے 41 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز۔
غنی کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان کے 120 گیندوں پر 156 رنز ۔
ایبٹ آباد سٹیڈیم میں سٹیٹ بینک نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک نو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لیے۔
کپتان غازی غوری اور اوپننگ بلے باز حسن رضا کی نصف سنچریاں۔
عمران خان سٹیڈیم پشاور میں کنگز مین اکیڈمی کے کپتان طیب عارف کی سنچری ۔
کنگز مین اکیڈمی اوجی ڈی سی ایل کے خلاف 215 رنز پر آل آؤٹ۔
اوجی ڈی سی ایل کے فاسٹ باؤلر محمد عامر خان کی پانچ وکٹیں۔
جواب میں اوجی ڈی سی ایل نے تین وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنائے ۔
