چیمپئنز ٹرافی پر نئی اپ ڈیٹ،کل 11 دسمبر کیلئے ایک اور شکنجہ،کچھ ہورہا یا خاموشی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ہر روز ایک بات کہ داکٹرصاحب کیا ہوگا،وہ بٹھاکر وقت دیتے رہیں گے۔ڈاکٹرز والا کام ہورہا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر کل بھی فیصلہ نہیں ہونے والا ہے۔اب پاکستان کیلئے نیاشکنجہ تیار کیا جارہا ہے۔بہت کم امکان ہوگا کہ کل 11 دسمبر کو چیمپئنز ٹرافی پر کوئی فیصلہ نہیں ہونے لگا۔ایک ایک روز پاکستان کیلئے مہنگا ہونے لگاہےْبھارت نے تحریری طور پر پاکستان کیلئے کچھ بھی لکھنے سے انکار کردیا ہے۔اب ظاہری الفاظ کے چنائو کی تیاری ہورہی ہے۔
بھارت سے تازہ ترین تبصرہ یہ ہے کہ براڈ کاسٹرز کی بھی پرابلم ہے لیکن اب وقت ایسا ہورہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے لی بھی جاسکتی ہے لیکن اب پاکستان کے پاس کم چانسز ہیں،اسے عزت بچانے کیلئے یہی ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔ورنہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر چلی جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے غیر یقینی ایام میں وسیم اکرم کی اچانک انٹری،بھارت کے حوالہ سے بڑا دعویٰ کرڈالا
تازہ ترین اطلاعات یہ ہے کہ آخری میٹنگ دبئی میں ہوئی،جس روز تصاویر جاری ہوئی ہیں کہ جے شاہ چیئرمین آئی سی سی بنے تھے،وہ میٹنگ آفیشل تھی یا نہیں۔وہاں محسن نقوی جے شاہ سے ملے تھے لیکن اس کے بعد کی خاموشی ہے۔
آخری انفارمیشن یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت سے تحریری وضاحت مانگی تھی لیکن بھارت نے دینے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان میں شور ہوا کہ پاکستان جیت گیا ہے لیکن بھارت میں بی سی سی آئی نے بھارتی حکومت سے پوچھا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل 2026 کا دیا جائے لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے خاموشی ہے۔
ادھر بھارت اور پاکستان کرکٹ حکام کو براڈ کاسٹرز نے واضح کیا ہے کہ دونوں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں رہیں گے۔بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلے گا۔بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کا تصور بھی نہیں۔
ادھر ہائبرڈ ماڈل اگر نہ ہو تو چیمپئنز ٹرافی تو پھر بھی ہوگی لیکن پاکستان سے باہر ہوگی۔
کرک اگین نوٹ یہ ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور دبئی میں ہوگی۔