| |

نیا عالمی ریکارڈ،بغیر رن دیئے ایک ساتھ 7 وکٹیں، بک میں ہلچل

کرک اگین رپورٹ

نیا عالمی ریکارڈ،بغیر رن دیئے ایک ساتھ 7 وکٹیں، بک میں ہلچل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دنیائے کرکٹ میں کبھی ریکارڈز مکمل یا ختم نہیں ہواکرتے،بظاہر بڑے سے بڑا ریکارڈ بن جاتا ہے،حیرت ہوتی ہے۔ناقابل شکست لگتا ہے لیکن پھر کوئی دن ہوتا ہے کہ نیا ریکارڈ پرانے ریکارڈ کو چھوٹا بنادیتا ہے۔

اب کوئی سوچ سکتا ہے کہ کسی انٹرنیشنل میچ میں کوئی بائولر ایک نہیں،2 نہیں،ایک ساتھ 7 وکٹیں اپنے نام کرلے اور کوئی رنزبھی نہ دے۔ایسا ریکارڈ تو اب صفر رنزکے عوض 8 وکٹ کے ساتھ ہی کوئی توڑے گا۔

 انڈونیشیا نے اوپنر نی پوتو آیو نندا ساکارینی کے 61 رنز کی بدولت 5 وکٹوں پر 151 رنز بنائے۔ جواب میں منگولیا کی ٹیم 24 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تباہ کن بائولر روہمالیہ نے اپنی پہلی گیند پر ایک وکٹ حاصل کی اور مجموعی طور پر صرف 3.2 اوورز کرائے، کوئی رن نہ دیا۔7 وکٹیں لیں۔انڈونیشیا کی نوعمر آف اسپنر روہمالیا نےخواتین کی  کرکٹ میں بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار کا ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا، جب وہ بالی میں اپنے پانچویں ؤمیں منگولیا کے خلاف 0 کے عوض  7 وکٹیں لیں۔ اس نے اپنے بین الاقوامی ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو پر یہ کارنامہ انجام دیا اور اسے مزید خاص بنا دیا۔

روہمالیاسے پہلے ہالینڈ کے تیز گیند باز فریڈریک اوورڈجک کے پاس ریکارڈ  تھا جنہوں نے 2021 میں فرانس کے  ورلڈ کپ یورپ ریجن کوالیفائر میں اپنے 3رنز کے عوض  7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *