| | | | |

ویمنز ورلڈ کپ،ویسٹ انڈیز کی ڈرامائی جیت میں کھلاڑی وکٹ پر گرگئی،ایمبولینس کی آمد

ترنگا،کرک اگین رپورٹ

Image Source: Fox Sports

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا ڈرامائی منظر،ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ہراتو دیا لیکن فتح کے جشن میں میدان میں ایمبولینس آگئی،فاتح ٹیم کی رکن کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

نعمان علی کا صفر اور رضوان کی سنچری برابر قرار،منصف نے فیصلہ سنادیا

یہ ڈرامہ ترنگا میں ہوا،جہاں پہلے بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز جیسی ٹیم کو صرف140 تک محدود کیا،کیریبین ویمنز  ٹیم نے پورے 50 اوورز کھیل ڈالے۔9 وکٹیں گنوائیں،اسکور صرف 140 ہی بناسکیں۔اس کی وجہ ٹائیگرز خواتین کی اسپن بائولنگ تھی،سلما خاتون اور ناہیدہ اختر نے 2،2 آئوٹ کئے۔

جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم  کی 7 وکٹیں 85 پر گرگئیں۔اس کے بعد مزاحمت کی اچھی کوشش ہوئی ۔آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے،ایک وکٹ باقی تھی کہ 3 بالیں قبل 10 ویں وکٹ بھی گرگئی۔پاکستان کو ہرانے والی بنگلہ دیشی ٹیم یہاں جیتا ہوا میچ 4 رنزسے ہارگئی۔ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے 10 اوورز میں 15 رنز دے کر 4 وکٹیں اڑادیں۔فلیچر اور ٹیلر نے 3،3 آئوٹ کئے۔

واقعہ 47 ویں اوور میں پیش آیا،جب ویسٹ انڈین پیسرشمیلا کونیل مڈ وکٹ پر گرگئیں،ان سے کھڑا ہی نہ ہوا گیا،ایمبرجنسی میں ایمبولیسن میدان میں آئی۔اس دوران کھیل 10 منٹ تک روکنا پڑا۔

ویسٹ انڈین ٹیم اپنی شاندار قسمت سے یہ ایونٹ ککھیل رہی ہے تو ساتھ میں اس کی تگڑی بائولنگ کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ  اس نے نیوزی لینڈ کو ایسے ہی سخت لمحات میں 3 اور انگلینڈ کو7 اور آج بنگلہ دیش کو 4 رنز سے ہرادیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *