| | |

انجری کا ڈر،ورلڈ کپ تیاری سیریز،کپتان سمیت کئی باہر

 

 

لندن،آک لینڈ ،کرک اگین رپورٹ

انجری کا ڈر،ورلڈ کپ تیاری سیریز،کپتان سمیت کئی باہر

نیوزی لینڈ کا ورلڈ کپ سے قبل کپتان پھر تبدیل۔ورلڈ کپ تیاری کے لئے رکھی گئی ایک روزہ سیریز سے ورلڈ کپ کے کھلاڑی ہی غیر حاضر ،انجری کے خوف نے اچھی ٹیموں کو ہلادیا ہے۔

نیوزی لینڈ کا دورہ بنگلہ دیش سر پر ہے۔21 ستمبر کو پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ ہوگا۔23 اور پھر 27 ستمبر کو 2 میچز ہونگے۔اس سیریز کے لیے کیوی ٹیم لکی فرگوسن کی قیادت میں کھیلے گی۔اصل کپتان کین ولیمسن اور ان کے قائم مقام کپتان ٹام لیتھم نہیں ہونگے۔ابھی کل کی بات ہے۔ان کے تیز پیسر ٹم سائوتھی فریکچر کا شکار ہوکر لارڈز کے ون ڈے سے باہر گئے اور اب ورلڈکپ بھی خواب ہوگا ۔

کیوی اسکواڈ میں کئی نئے نام ہیں جو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نسیم شاہ ،نیوزی لینڈ ٹم سائوتھی اور آسٹریلیا ٹریوس ہیڈ کی انجری کا سامنا کر کا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *