پاکستان اور بھارت میں جاری اس ٹینشن اور جنگ کی سی کیفیت میں نیوزی لینڈ کرکٹ کا اہم ترین بیان سامنے آگیا ہے، جس کا سب کو انتظار بھی تھا ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے بڑے قریب سے صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں اور سٹاف کی سیکیورٹی کو کسی رسک میں نہیں ڈال سکتے، لیکن ابھی ہم کوئی فیصلہ نہیں کر رہے ،کیونکہ دونوں ممالک میں آئی پی ایل اور پی ایس ایل شیڈول کے مطابق جاری ہے، فی الحال نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق حالات ٹھیک نظر آ رہے ہیں ۔
آئی پی ایل میں جو بھارتی کھلاڑی شریک ہیں ان میں نامور ڈیوون کونوے، راچن راوندرا ،ٹرینٹ بولٹ،بیون جیکبز اور مچل سینٹنر شامل ہیں۔
پی ایس ایل میں کین ولیمسن، فن ایلن ،مچل بریسول ،کولن منرو، ڈیرل مچل ،ٹیم سیفرٹ ،مارک چیپ مین اور کیل جیمسین ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ان کے پلیئرز ، کوچز اور اسٹاف زیادہ اہم ہیں۔ معاملہ تھوڑا سا بھی آگے بڑھا تو واپسی کی کال دے دیں گے۔