| | | | | | |

کیوی اوپنر خود سے آئوٹ،کوہلی کو نکالنے کا میسج،انگلینڈ میں پابندی،جرمانے

 

 

کرک اگین ڈاٹ کام

 

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نسل پرستی پر مبنی جملے بولنے پر گیری بیلنس پر 8 ہزار پائونڈ جرمانہ اور 8 ہفتوں کی کرکٹ معطلی کی سزا تجویز کی ہے۔یہ معاملہ مشہور زمانہ نسل پرستی سکینڈل یارک شائر سے جڑا ہے۔ٹوٹل 37 ہزار پائونڈ جرمانہ ہوا ہے۔

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ویرات کوہلی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کیلئے سلیکٹرز کو پیغام بھیج دیا۔کہتے ہیں کہ اگر بھارت کی نیشنل ٹی 20 میں کوہلی کی جگہ نہیں بنتی تو سلیکٹرز اسے بتاکر قومی اسکواڈ سے ڈراپ کریں۔
جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹر اسماعیل ریٹائرمنٹ لے چکی ہیں۔انہوں نے آج اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 288 رنز کے تعاقب کا پر اعتماد آغاز کیا ہے اور پاکستان کے ابتدائی تمام بائولرز ناکام کردیئے۔84 کے مجموعے پر ول ینگ 33 کرکے آغا سلمان کے تھرو پر ڈرامائی ایسے رن آؤٹ ہوئے،جیسے خود ہی بے زار ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *