| | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،نیوزی لینڈ سکواڈکااعلان،پاکستان کے خلاف بھی یہی کھلاڑی ہونگے

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی مینز ورلڈٹی 20 کپ کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس طرح بڑی ٹیموں میں سے آخری ٹیم نے مقررہ تاریخ سے 5 دن زیادہ لئے اور 20 ستمبر کو اپنے اسکواڈ کی رونمائی کی ہے۔پیس بائولر ایڈم ملن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔وہ اس سے قبل ان فٹ تھے۔کیوی کوچ کے مطابق پیسر اب فٹ ہیں ۔ورلڈ ٹی 20 سے قبل پاکستان،بنگلہ دیش  کے خلاف اپنی صلاحتیوں کو جانچیں گے۔ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ 2 ایشیائی ٹیموں کے ساتھ مل کر سہہ ملکی کپ کی میزبانی کرے گا۔

کیوی میڈیا کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کےلئے ہی اعلان کردہ اسکواڈ 3 ملکی کپ میں شرکت کرےگا،اس اسکواڈ میں مچل بریسویل اور فن ایلن بھی ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 کے لئے نیوزی لینڈ اسکواڈ

کین ولیمسن،کپتان۔ٹرینٹ بولٹ،فن ایلن،مارک چپ مین،مچل بریسویل،لکی فرگوسن،ڈیون کونوے،ایڈم ملن،مارٹن گپٹل،جمی نیشم،ڈیرل مچل،مچل سینٹنر،گلین فلپس،ایش سودھی،ٹم سائوتھی۔

ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے شیڈول اور ٹکٹس کی تاریخوں کا اعلان

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *