عمران عثمانی کی رپورٹ
نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ کے پلیئر آف دی سیریز حیران کن طور پر مائیکل بریسویل رہے،اسپنر کو 8 وکٹ لینے پر یہ اعزاز ملا۔فائنل کے مین آف دی میچ محمد نواز بنے۔
نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ میں پاکستانی بیٹنگ اور بائولنگ کہاں رہی۔فائنل کے بعد کے تمام اعدادوشمار یہ بتانے کے لئے کافی رہے ہیں کہ پاکستان کے 2 بنیادی بیٹرز محمد رضوان اور بابر اعظم ٹاپ نہ کرسکے۔اس طرح بائولنگ میں بھی پاکستان نیوزی لینڈ سے پیچھے رہ گیا ہے۔
پاکستان نیوزی لینڈ کے 3 ملکی کپ کا چیمپئن،ڈرامائی ہیرو ابھر آئے
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو تو فائنل سمیت 5،5 میچز مل گئے،اس لئے بنگلہ دیشی کرکٹرز کے مقابل ان کے پاس مواقع بھی خوب رہے۔آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے نمبر ون پلیئر محمد رضوان کے پاس موقع تھا کہ وہ بیٹرز میں ٹاپ کرتے لیکن فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 34 رنزبناکر وہ یہ موق گنواگئے۔انہوں نے ایونٹ میں کلا ملا کر 5 میچز میں 5 اننگز میں 201 اسکور بنائے۔50 سےزائد کی اوسط رہی۔78 ہائی اسکور رہا۔2 ففٹیز رہیں لیکن ان سے بہتر کیوی بیٹر ڈیوون کونوے رہے۔انہوں نے 5 میچزمیں 77 کی ایوریج سے 233 رنزبناکر ٹاپ کرلیا۔70 ہائی اسکور اور 2 ففٹیز تھیں۔فائنل میں 15 رنزبنانے والے بابر اعظم کا اس ایونٹ میں کل اسکور 192 اسکور رہا،ان کی بھی 2 ہاف سنچریز تھیں۔48 کی بیٹنگ اوسط بنتی ہے۔اگلا نمبرشکیب الحسن کا154 رنز ہے۔لتن داس 142 اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن 135،فلپس 130 اور کین ولیمسن 129 رنزبنانے میں کامیاب رہے۔محمد نواز کے سوا پاکستان کاکوئی بیٹر اسکور نہ کرسکا۔فائنل میں نواز ا کھیل گئے تو کہیں جاکر ان کے 107 اسکور مکمل ہوئے تو ثابت ہوا کہ بیٹنگ آرڈر فلاپ شو بن گیا ہے۔
بائولنگ میں بھی کیویز کا غلبہ رہا۔مائیکل بریسویل 8 وکٹ کے ساتھ ٹاپ کرگئے تھے۔ٹم سائوتھی نے بھی 8 آئوٹ کئے۔بریسویل کو پلیئر آف دی ٹرافی قرار دیا گیا۔محمد وسیم 7 اور حارث رئوف6 وکٹ لے سکے۔محمد نواز نے بھی 6 آئوٹ کئے۔