پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا کپتان۔۔۔نام سیٹ،بابرنقوی ملاقات نہیں ہوسکی،گرباز حمایت میں آگئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا کپتان۔۔۔نام سیٹ،بابرنقوی ملاقات نہیں ہوسکی،گرباز حمایت میں آگئے۔بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی خبریں جعلی نکلی ہیں ۔سابق کپتان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے اور بابر اعظم کاکول اکیڈمی میں شرکت کیلئے پہنچ چکے ہیں۔
ادھر 7 رکنی نوبہار سلیکشن کمیٹی نے پاکستانی ٹیم کے کپتان کا نام تجویز کیا ہے اور اس کے لئے محمد رضوان بھی ٹاپ لسٹ میں آگئے ہیں۔خیال ہے کہ بابر اعظم مشروط طورپر آمادہ ہیں لیکن اس کے لئےتاحال بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
محمد رضوان غیر مشروط طور پر کپتانی سنبھالنے کو تیار ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ کاکول میں جاری ہے۔
ادھر افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز نے انکشاف کیا ہے کہ بابر رونے والے تھے،ورلڈکپ میں جب ہم پاکستان سے جیتے لیکن انہوں نے اپنے آپ کو سنبھالا،وہ بہترین اور فائٹر کپتان ہیں۔