دبئی۔کرک اگین رپورٹ
چیمپیئنز ٹرافی ،اپ سیٹ تو نہ ہوا،بھارت کی جیت ایسی کہ سوال کھڑا ہوگیا۔
بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کا اپنا پہلا میچ چھ وکٹ سے جیت لیا ہے ۔یوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کوئی بڑا ابپ سیٹ نہیں ہوا۔ بنگلہ دیش نے آج شاندار مزاحمت کیی۔35پر 5 وکٹیں گر چکی تھیں۔ توحید نے سینچری سکور کی۔ ایک موقع پر 35 رنز پر اس کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں۔ چھٹی وکٹ کے لئے ایک بڑی شراکت ہوئی جو 155 رنز کی تھی۔ اس کے بعد پھر بنگلہ دیش ٹیم دو گیندیں قبل 228 رنز بنا کے آؤٹ ہوئی۔ محمد شامی نے پانچ وکٹیں لیں اور 43 رنز دیئے۔ جواب میں بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف 21 گیندیں قبل پورا کیا۔