کولمبو،کرک اگین رپورٹ
میں یا تم نہیں بلکہ ہم،بابر اعظم کا انتباہ،مکی آرتھر کا نمبرون کیک کو دیکھ کر اہم بیان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی کپتان بابر اعظن نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نمبر ون بن گئی،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہرکھلاڑی کا دل صاف ہے۔ایسا نہیں ہے کہ کوئی پرفارم کرے تو دوسرا یہ سوچتا ہوکہ میں نے کیوں نہیں کیا،اس ٹیم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔سب کچھ سامنے آتا ہے۔فتح اور شکست اور بہت کچھ لیکن ہماری ٹیم کا اتحاد نہیں ٹوٹا۔یہی کمال ہے اور یہ رہنا چاہئے۔4 دن بعد ہمارا ایشیا کپ ہے۔یہی مومنٹیم لے کر جائیں گے۔بابر اعظم نے مزید کہا ہے کہ کسی روز بیٹنگ اور کسی روز فیلڈنگ و بائولنگ جتوائے گی۔یہ نہیں ہے کہ اس ڈیپارٹمنٹ نے اتنا کیوں کیا اور اتنا کیوں نہیں کیا۔یہ سب ٹیم ورک ہے۔اس میں میرا،میں اور تم نہیں ہوگا۔یہ ہم ہیں۔12 سے15 پلیئرز آتے ہیں ۔یہ پوری ٹیم ہے۔کپتان کی سیٹ سے میں نے دیکھنا ہوتا ہے اور ہر ایک کو ساتھ لے کرچلنا ہوتاہے۔
متنازعہ مینکڈ رن آئوٹ پر پہلی بار شاداب خان کا رد عمل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ میرے سامنے ایک کیک پڑا ہے،اس پر نمبر ون لکھا ہے۔یہ اس لئے کہ اس کپتان بابر اعظم نے اپنے لڑکوں کے ساتھ مل کر زبردست محنت کی ہے۔یہانجوائے کریں کہ ہم پھر سے نمبر ون بن گئے ۔یاد رکھیں یہ تو صرف آغاز ہے۔سامنے ایشیا کپ اور ورلڈکپ ہے اور وہ بھی ضروری ہیں۔
پاک افغان پلیئرزکی صلح کی ایکٹنگ پکڑی گئی،بابر کی صفات دنیا میں کسی اور کے پاس نہیں،رضوان
پاکستان کرکٹ ٹیم آج صبح کولمبو سے ملتان کے لئے اڑان بھر چکی ہے۔یہ فلائٹ 3 بجے ملتان پہنچے گی۔
درد سے کراہتے رحمان اللہ گرباز کو دیکھے بغیر شاہین پویلین روانہ،ناراضگی واضح
بدتمیزی کا تمیزدار سبق،پاکستان کا افغانستان کو کلین سوئپ،ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون