سڈنی،کرک اگین رپورٹ
عثمان خواجہ کے بھارتی ویزے میں رکاوٹ،کامیڈین نےوجہ بتاکر مذاق اڑادیا۔پاکستانی نژاد آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کے حوالہ سے بھارتی ویزے میں رکاوٹ ڈالنے اور سوشل میڈیا پر شور شرابہ کی آواز میں ایک معروف کامیڈین کی لائیو آواز شامل ہوگئی۔دیکھنے والوں کے قہقہے لگ گئے۔یوں بھارتی حکومت کی پالیسی یا اس کے آسٹریلین سفارتخانہ کے تاخیری حربوں کا اعلیٰ سطح پر مذاق اڑایا گیا ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ عثمان خواجہ منگل کی صبح اپنی نیشنل ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے تھےاور ویزا نہ ملنے کے باعث آسٹریلیا ہی رہ گئے۔ٹیم انہیں چھوڑ کر چلی گئی۔عثمان خواجہ کے انکشاف اور شور کے بعد بدھ کی رات گئے ویزا جاری ہوا اور خواجہ آسٹریلیا سے بھارت کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
آسٹریلیا میں رات گئے بھارتی ایمبیسی سے گرین سگنل،عثمان خواجہ کا ویزا
آج آسٹریلیا میں جمعرات کی صبح موعوف کامیڈین مک مولائے نے اس پرخوب توا لگایا،کہتے ہیں کہ بھارتیوں نے عثمان خواجہ کو آسٹریلین ٹیم سے باہر کردیا،وجہ ان کی بیٹنگ اوسط ہے۔پھر بھارتی قونصل خانہ نے انہیں آفر کی کہ اگر وہ بھارت میں سلو کرکٹ کھیلیں اور گیندیں چھوڑتے جائیں تو انہیں ویزا مل سکتا ہے۔یہ سنتے ہی سامعین کھلکھلا کر ہنس پڑے۔
آسٹریلین ٹیم دورہ بھارت میں پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری سے کھیل رہی ہے۔