ممبئی،سڈنی:کرک گین رپورٹ
ٹرافی پر پائوں،مچل مارش کا محمد شامی اور بھارتیوں کو پہلا جواب آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی پیسر محمد شامی سمیت بھارتیوں کی جانب سے مچل مارش کے ورلڈکپ ٹرافی پر پائوں رکھنے کے عمل پر تنقید کے بعد آسٹریلین سپر سٹار کا جواب آگیا ہے۔مچل مارش نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 جیتنے کے بعد ٹرافی کو پائوں کے نیچے رکھ کر تصویر شیئر کی تو ایک طوفان برپا ہوگیا۔پھر کیا تھا،اس میں کرکٹرز بھی کود پڑے۔
ٹرافی پائوں کے نیچے محض اتفاق نہیں،بھارتی وزیر اعظم اور بورڈ کوجواب،سنسنی خیزانکشاف
جمعہ کو بھارت میں مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر بھی کٹی۔محمد شامی نے کہا تھا کہ جس ٹرافی کو دنیا چومنا چاہتی اور ہاتھوں پر اٹھانا چاہتی ہے،اسے اس نے پائوں کے نیچے روند دیا،میرادل زخمی ہے۔بھارت کی جانب سے وزیر اعظم نریندرا مودی کو آفیشل شکایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مچل مارش کو بھارت میں کھیلنے سے روکا جائے،اس پر پابندی لگائو۔
اب مچل مارش کا جواب آیا ہے کہ
اس تصویر میں میری تھوڑی سی ٹانگیں ہیں۔یہ ایک مذاق ہے اور بس۔مذاق کو معاف کردو۔
محمد شامی ورلڈکپ میں 24 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر تھے اور مچل مارش نے 441 رنزبنائے ہیں۔
توہین ورلڈکپ ٹرافی،مچل مارش پر بھارت میں مقدمے،سپر اسٹار قانونی مسائل میں