| | | | | | |

ٹرافی پائوں کے نیچے محض اتفاق نہیں،بھارتی وزیر اعظم اور بورڈ کوجواب،سنسنی خیزانکشاف

سڈنی،احمدآباد:کرک اگین رپورٹ

ٹرافی پائوں کے نیچے محض اتفاق نہیں،بھارتی وزیر اعظم اور بورڈ کوجواب،سنسنی خیزانکشاف۔بھارتی پیسر محمد شامی نے بھی مچل مارش کی ٹرافی توہین پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ٹرافی جس کیلئے ساری دنیا کی ٹیموں نے اتنی محنت کی اور جنگ کی،صرف اس لئے کہ اسے اٹھاکر سرپر رکھنا تھا۔مچل مارش نے اسے پائوں کے تلے رکھ کر ورلڈکپ ٹرافی اور ہمارے جذبات کی توہین کی ہے۔

ادھرمچل مارش کے ٹرافی کو پائوں تلے رکھے جانے کا اصل راز سامنے آگیا ہے۔آسٹریلین کیمپ اوراس کے کھلاڑی ورلڈکپ کے دوران پچز ودیگر حوالوں سے بھارتی چالاکیوں سے ناخوش تھے۔اوپر سے آسٹریلیا کی فتح کے بعدبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےجس انداز میں ان کے کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دی اور اس کے بعد اچانک مڑے اور سٹیج سے اترےتو اسے بھی سخت ناپسند کیا گیا ہے۔یہی نہیں پیٹ کمنز کافی دیر سٹیج پر رہے۔

توہین ورلڈکپ ٹرافی،مچل مارش پر بھارت میں مقدمے،سپر اسٹار قانونی مسائل میں

ورلڈ کپ ٹرافی کو پائوں کے نیچے رکھ کر اس کی تصویر بنوانا،اسے سوشل میڈیا پر چالانا اتفاق نہیں ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کیمپ نے پلان کے تحت بھارت کو اس کی شرارتوں اور اس کے وزیر اعظم کی جانب سے کی گئی توہین کا جواب دیا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ جس کے لئے تم لوگ اچھے برے کی تمیز بھول گئے اور جس کیلئے تم نے اتنی بے مروتی دکھائی کہ آداب لانا ہی بھول گئے تھے۔وہ ہمارے نزدیک ہمارے پائوں کی خاک کے برابر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *