| | | | | | |

سبکدوش چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بدستور گمنامی میں،عمران خان کا پہلا رد عمل

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  ،سابق وزیر اعظم عمران خان نے آخرکار رمیز راجہ رجیم چینج آپریشن پر لب کھول دیئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ملکی ادارے تباہ ہوگئے ہیں اور جو رہ گئے ہیں۔ان کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔

سابق وزیر اعظم،سابق پی سی بی پیٹرن انچیف عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی میں دیکھ رہا تھا کہ کرکٹ بورڈ پر ہاتھ ڈال دیا گیا۔وہ رمیز راجہ اچھی بھلی پرفارمنس دے رہا تھا،اسے ہٹادیاگیا۔اس کو ہٹاکر نجم سیٹھی لے آئے۔ایک آدمی جو  10 یا 15 سال کرکٹ کھیلا ہو،وہ بہتر جانتا ہے یا پھر وہ جو ایک الگ فیلڈ کا ہو اور دوسروں کے لئے اپنے فن سے خدمات سرانجام دیتا ہو،وہ بہتر جانتا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی طرح سارے ادارے کمزور ہیں۔ہر ادارے میں کرپشن ہورہی ہے۔اس طرح ایسے ملک نہیں چلے گا۔

شاہد آفریدی کا آتے ہی بڑا فیصلہ،پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں مزید 3 کھلاڑی شامل

حکومت پاکستان نے 3 روز قبل پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کو ہٹاکر 14 رکنی منیجمنٹ کمیٹی بنائی تھی،اس کا چیئرمین نجم سیٹھی کو لایا گیا،جنہوں نے آتے ہی  چیف سلیکٹر،سلیکشن کمیٹی فارغ کی،ملتان ٹیسٹ کراچی منتقل کردیا۔نیوزی لینڈ سیریز کے لئے پہلے سے اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 کھلاڑیوں کا اضافہ عبوری چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہیڈ شاہد آفریدی نے کردیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین سے رمیز سپیک اور کمنٹری بکس میں واپسی ،راجہ روپوش یا خاموش

رمیز راجہ کا تقرر عمران خان نے اپنے دور میں کیا تھا۔وہ ستمبر 2021 سے دسمبر 2023 تک چیئرمین رہے۔سبکدوشی کے بعدسے رمیزراجہ گمنامی میں ہیں،ان سے قبل ان کے کپتان نے ان کی حمایت میں پہلا بیان دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *