| | | | |

پاکستان بنگلہ دیش انڈر 19 ٹی 20 سیریز کی رونمائی

 

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش انڈر19 ٹی20 سیریز کے لئے میدان سج گیا ہے۔ٹی20 سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتان اسٹیڈیم میں ہوئی۔نقاب کشائی کی تقریب میں دونوں کپتانوں سعد بیگ اور احرار امین نے شرکت کی۔

 

ٹی20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا۔ دنوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 ٹی20 سیریز کا کل سے ملتان سٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے درمیان دو ٹی20 میچز 16 اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

۔دونوں میچز کا آغاز صبح 9:30 بجے ہو گا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *