پاکستان سی اور ڈی ٹیموں کو ہراکرنمبر ون بناتھا،مصباح الحق نے آئینہ دکھاکر آگے کیا ڈرایا
کراچی،دبئی،حیدرآباد:کرک اگین رپورٹ
پاکستان سی اور ڈی ٹیموں کو ہراکرنمبر ون بناتھا،مصباح الحق نے آئینہ دکھاکر آگے کیا ڈرایا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم حال ہی میں نمبر ون ٹیم ایسے بنی تھی کہ اس نے آسٹریلیا کی سی ٹیم کو شکست دی تھی،نیوزی لینڈ کی ڈی ٹیم سامنے تھی اور ویسٹ انڈیز ٹیم جو کہ ورلڈکپ کے قابل نہ تھی۔اب تمام ٹیمیں فل سٹرینتھ کے ساتھ سامنے ہیں۔لگ پتا جائے گا،انہوں نے سوفیصد اعتماد کرنے سے انکار کیا ہے ۔یوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیکنیکی کمیٹی کے ہیڈ کو شک ہے کہ پاکستان نیدرلینڈز سے ہارسکتا ہے۔
پاکستان نیدرلینڈز سے 2 ورلڈکپ اور ویسے 6 ون ڈے میچزکھیل چکا،شیڈول پر مماثلت
ایک اور سابق کرکٹر ناصر حسین کہتے ہیں کہ پاکستان سے کچھ بھی بعید ہے،یہ نیدرلینڈز سے ہارسکتی ہے اور بھارت کو ہراسکتی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملکی وغیر ملکی مبصرین ناقابل تسخیر قرار دینے سے عاری ہیں۔ان کے خیال میں ٹیم ہارسکتی ہے۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کل 5 اکتوبر کو حیدرآباد انڈیا میں کھیلیں گے۔