پرل،کرک اگین رپورٹ
پہلا ون ڈے،پاکستانی باؤلرز نے پروٹیز کو کا دیا،صرف 240 کا ہدف
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے شیڈول اعلان کے انتظار میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز شروع ہو گئی ۔پرل کے میدان میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ساؤتھ افریقہ کے ٹور پر موجود تھی۔ وہاں آج افریقہ اور پاکستان کے درمیان تیاریوں کے سلسلے میں یہ سیریز ایک قسم کی ہو گئی ہے۔ پروٹیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے
اس سے پہلے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کی۔ جنوبی افریقہ کے 70 رنز کے آغاز کو دیکھا جائے،ہھر ہنرک کلاسین کی 86 رنز کی شاندار اننگز کو دیکھا جائے تو ایسا لگتا کہ جیسے جنوبی افریقہ 300 پلس سکور کر جائے گا لیکن پاکستانی گیند بازوں کی شاندار پرفارمنس اور ایک روزہ کرکٹ میں محمد رضوان کی اعلیٰ ترین کپتانی نے میزبان ٹیم کو رنز تک محدود کر دیا۔
اوپنر ٹونی ڈی زورزی نے 33 ان کے ساتھ ریان رکلٹن نے 36 رنز بنائے ۔ڈیئر ڈوسین اور ٹرسٹن ٹوبس کی ناکامی نے پروٹیز کی کمر توڑی جو 8 اور ایک رن بناسکے۔ابتدائی چاروں وکٹیں سلمان علی آغا نے حاصل کیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ایک موقع پر 70 رنز پر کوئی آؤٹ نہیں تھا اور 88 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، یہاں سے پاکستانی گیند بازوں کا دباؤ شروع ہوا۔جنو بی افریقہ کی بیٹنگ لائن سنبھل گئی۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایڈن مارکرم جو کہ کپتانی کر رہے ہیں 35 رنز کا حصہ ڈال کر جب آؤٹ ہوئے تو پروٹیز کا سکور پانچ وکٹ پر 161 تھا اور پاکستان کو چھٹی وکٹ کہیں جا کر 211 کے مجموعے پر ملی جب مارکو جانسن 10 رنز بنا کر گئے ۔ساتویں وکٹ بھی جلد گر گئی لیکن پاکستان کی آٹھویں وکٹ بڑی قیمتی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 86 رنز بنانے والے کلاسین کو کلین بولڈ کر دیا ۔یہ بہت قیمتی وکٹ یوں تھی کہ اختتامی اوورز میں پروٹیز بڑا سکور کرنے میں ناکام ہوگئے ۔پروٹیز نے 50 اوورز کھیل کر 9 وکٹ پر 239 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے آٹھ اوورز کا سپیل کیا اور 32 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ان کے علاوہ ابرار احمد نے 10 اوورز کا پورا سپیل کیا اور انہوں نے بھی 32 رنز ہی دیے،2 وکٹیں لیں۔شاہین آفریدی 10 اوورز کے سپیل میں 46 رنز دے کر ایک وکٹ لے سکے۔صائم ایوب نے سات اوورز کیے اور 34 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی. حارث رؤف نے اننگ کا 50واں اوور کیا جو کہ ان کا ساتواں اوور تھا۔