| | | | | |

پاکستان تو نیوزی لینڈ کی بی کلاس ٹیم سے بھی 6 سال سے نہیں جیت سکا،باہمی سیریز کا احوال

کرک اگین رپورٹ

پاکستان تو نیوزی لینڈ کی بی کلاس ٹیم سے بھی 6 سال سے نہیں جیت سکا،باہمی سیریز کا احوال۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کہنے کو کیوی ٹیم سی کلاس ہے۔گزشتہ سال بھی کئی ٹاپ پلیئرز پاکستان نہیں آئے تھے ،اس بار بھی ایسا ہی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی ٹی 20 سیریز 2018 کے بعد سے جیت ہی نہیں سکا ہے۔یہ الگ بات ہے کہ 2022 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ میں 3 ملکی ٹی 20 کپ جیتا تھا لیکن یہ باہمی سیریز نہیں تھی۔

بلیک کیپس اور گرین کیپس نے آخری ٹی 20 سیریز اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ میں کھیلی اور کیویز 1-4 سے جیت گئے ۔اس سے قبل پاکستان میں گزشتہ سال  اپریل 2023 میں پاکستان میں کھیلی گئی 5 میچزکی سیریز 2-2 سے برابر رہی۔2020 میں  نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی3 میچزکی سیریز نیوزی لینڈ 1-2 سے جیتا تھا۔اس سے قبل 2018 کے سال میں متحدہ عرب امارات میں اور نیوزی لینڈ میں 2 سیریز ہوئی تھیں،دونوں پاکستان نے جیتی ہیں۔2016 میں نیوزی لینڈ جیتا۔2014 میں سیریز ڈرا ہوئی۔2010 میں نیوزی لینڈ جیتا اور2009 میں پاکستان نے فتح نام کی۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز،باہمی ریکارڈ،ہوم ریکارڈ

یوں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی باہمی ٹی 20 سیریز کا ریکارڈ پاکستان کیلئے کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے۔6 سالوں سے باہمی سیریز نہیں جیتی۔اس دوران 3 سیریز کھیلی جاچکی ہیں۔یوں بابر اعظم الیون کا بلیک کیپس کی سی کلاس ٹیم کے خلاف جیت بڑا سوال ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *