| | |

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی،استقبال کس نے کیا

 

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کی مردوں کی ٹیم 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے آج متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے،جہاں معصوم بچوں نے گلدستے پکڑے ان کا استقبال کیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم 23 مارچ  کو 8 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرےگا۔ اس سے قبل کپتان شاداب خان پری سیریز پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پی سی بی تربیت کے مناظر اور تصاویر شیئر کرے گا۔

24 مارچ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی 20 کھیلا جائے گا جو 8 بجے (مقامی وقت) پر شروع ہوگا۔ میچ کے بعد پی سی بی اسٹار پرفارمر کا انٹرویو شیئر کرے گا۔

پھر25 مارچ کو پاکستان  8 بجے (مقامی وقت) پر شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرےگا۔ پی سی بی ٹریننگ کے ویژول شیئر کرے گا۔

26 مارچ – پاکستان اور افغانستان دوسرےٹی 20 میں آمنے سامنے ہوں گے جو 8 بجے (مقامی وقت) پر شروع ہوگا۔ میچ کے بعد پی سی بی اسٹار پرفارمر کا انٹرویو شیئر کرے گا۔

27 مارچ  کو پاکستان اور افغانستان تیسرے  ٹی 20 میں آمنے سامنے ہوں گے جو 8 بجے (مقامی وقت) پر شروع ہوگا۔ میچ کے بعد پی سی بی اسٹار پرفارمر کا انٹرویو شیئر کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *